اب ان فونز پر واٹس ایپ WhatsAppنہیں چلے گا۔ لسٹ میں کہیں آپ کا ماڈل تو نہیں؟

حیدرآباد ۔ 2؍ جنوری ۔ (اردو لائیو): مشہور میسیجنگ پلیٹ فارم WhatsApp کی طرف سے نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی کئی پرانے اسمارٹ فونز کے لیے ایپ سپورٹ ختم کیا جا رہا ہے۔ یعنی جن یوزرس کے پاس یہ پرانے اسمارٹ فونز ہیں، انہیں اب WhatsApp استعمال کرنے کے لیے نیا فون خریدنا ہوگا۔ پلیٹ فارم اکثر پرانے ڈیوائسز کے لیے سپورٹ ختم کرتا ہے تاکہ نئے ماڈلز پر توجہ دی جا سکے۔ آئیے آپ کو اس بارے میں تفصیل سے بتاتے ہیں۔
میسیجنگ ایپ کے دنیا بھر میں تقریباً دو ارب یوزرس ہیں اور ہندوستان میں اس کا بڑا یوزر بیس ہے۔ یکم؍ جنوری 2025 سے 20 سے زیادہ اینڈرائیڈ فونز کے لیے WhatsApp سپورٹ ختم کیا جا رہا ہے۔ ایسا اس لیے ہو رہا ہے کیونکہ یہ ڈیوائسز پرانے اور آؤٹ ڈیٹڈ اینڈرائیڈ ورژن پر کام کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، Android 4.4 Kitkat یا اس سے پرانے سافٹ ویئر ورژن پر کام کرنے والے فونز میں اب WhatsApp پر چیٹنگ ممکن نہیں ہوگی۔
یہ بڑا فیصلہ کیوں لیا گیا؟
نیوز پبلکیشن HDblog نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ WhatsApp کی پیرنٹ کمپنی Meta نے کئی پرانے ڈیوائسز کے لیے ایپ سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے تاکہ دیگر یوزرز کو بہتر سیکیورٹی اور فنکشنالٹی کا فائدہ دیا جا سکے۔ آپ کو بتا دیں کہ جن فونز کے لیے سپورٹ ختم کیا گیا ہے، انہیں لانچ ہوئے ایک دہائی سے زیادہ وقت گزر چکا ہے۔ ایسے میں ان ڈیوائسز کو طویل عرصے سے اپڈیٹس نہیں ملے ہیں۔
یہاں دیکھیں متاثرہ فونز کی لسٹ
Samsung
- Galaxy S3
- Galaxy Note 2
- Galaxy Ace 3
- Galaxy S4 Mini
Motorola
- Moto G (1st Gen)
- Motorola Razr HD
- Moto E 2014
HTC
- One X
- One X+
- Desire 500
- Desire 601
LG
- Optimus G
- Nexus 4
- G2 Mini
- L90
Sony
- Xperia Z
- Xperia SP
- Xperia T
- Xperia V
ہم قارئین کو بتا دیں متاثرہ یوزرس کے پاس ڈیوائس اپگریڈ کرنا واحد آپشن ہے اور انہیں نیا فون خریدنا ہوگا۔