حیدرآباد
چاند نظر نہیں آیا۔ 5؍ اکٹوبر کو یکم ربیع الثانی ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی دکن کا اعلان

حیدرآباد ۔ 3؍ اکٹوبر ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کی جانب سے ربیع الثانی 1446 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے اہم اعلان سامنے آیا ہے۔ یہ ماہانہ اجلاس رویت ہلال کے سلسلے میں حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علمائے دکن کی زیر نگرانی آج شام حسینی بلڈنگ، معظم جاہی مارکٹ، حیدرآباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ شہر حیدرآباد میں مطلع ابر آلود رہا، جس کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا۔ ملک کے دیگر مختلف مقامات سے بھی مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند نظر آنے کی کوئی معتبر اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن نے اعلان کیا کہ 4 اکٹوبر 2024 بروز جمعہ کو 30 ربیع الاول ہوگی اور 5 اکٹوبر 2024 بروز ہفتہ کو یکم ربیع الثانی 1446 ہجری ہوگی۔



