کھیل

دنگ کردینے والا ہندوستانی کرکٹ بورڈ کا بینک بیلنس

ممبئی ۔ 20؍ ڈسمبر ۔ (ایجنسیز): دنیائے کرکٹ کے موجودہ امیر ترین ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا بینک بیلنس 20 ہزار 686 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2024 میں ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے بینک بیلنس میں 4 ہزار 200 کروڑ ہندوستانی روپیوں کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مجموعی طور پر 20 ہزار 686 کروڑ ہے۔

بی سی سی آئی کی آمدنی کا ایک بڑا حصہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے میڈیا رائٹس کی فروخت اور دو طرفہ سیریز کے ذریعہ حاصل ہوتا ہے۔

ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے حاصل ہونے والی آمدنی کا بھی سب سے بڑا حصہ دیا جاتا ہے، اسکے بعد انگلینڈ، آسٹریلیا اور پھر پاکستان کا نمبر آتا ہے۔

جون 2022 میں ہندوستانی بورڈ نے آئی پی ایل کے میڈیا حقوق 5 سال کی مدت کیلئے 48 ہزار 390 کروڑ روپے میں فروخت کیے تھے۔

اگلے مالی سال کے دوران بی سی سی آئی کو 10 ہزار 54 کروڑ روپے کی آمدنی متوقع ہے جبکہ اسکا بجٹ 2 ہزار 348 کروڑ ہے۔ اس تمام آمدنی میں سے بورڈ تمام 38 اسٹیٹس کو سالانہ گرانٹ کی مد میں بھی بھاری رقم ادا کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button