مسلم دنیا
طالبان بھی بشارالاسد کی حکومت کے خاتمہ پر خوش
کابل۔ 8؍ ڈسمبر ۔ (ایجنسیز): افغانستان اور شام کی سرحدیں نہیں ملتی، بلکہ ان دونوں ممالک کے درمیان ہزاروں کلومیٹرز کا فاصلہ ہے۔ تاہم اس کے باوجود افغان طالبان میں شام کے مسلح گروہ کے لیے حمایت پائی جاتی ہے۔
طالبان حکومت کی جانب سے شام کی صورتحال کو لے کر سرکاری سطح پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا لیکن سوشل میڈیا پر جو دکھائی دے رہا ہے وہ کم حیران کن نہیں ہے۔
طالبان سنی نظریات رکھتے ہیں۔ ایک طالب نے مجھے بتایا کہ طالبان میں شام کے مسلح گروہ کے لیے پائی جانے والی حمایت کی ایک وجہ یہ ہے کہ دونوں ایک جیسے نظریات رکھتے ہیں۔
سینئر طالبان حکام کو امید ہے کہ مسلح گروہ شام میں شریعہ قوانین نافذ کریں گے جیسے طالبان نے افغانستان میں کیا ہے۔