خلاء میں ‘‘پھنسی’’ سنیتا ولیمز کی صحت پر اٹھتے سوالات۔ تصویر دیکھ کر لوگ صدمے میں

واشنگٹن ۔ 7؍ نومبر ۔ (ایجنسیز): ہندوستانی نژاد امریکی خلاباز (ایسٹروناٹ) سنیتا ولیمز اور ان کے ساتھی ولمور بُچ کو خلا میں پھنسے ہوئے کئی ماہ ہو گئے ہیں۔ دونوں خلاباز ایک ہفتہ کے لیے جون میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پہنچے تھے، لیکن خلائی جہاز (یان) میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے اب دونوں اگلے سال فروری میں ہی واپس آسکیں گے۔ اس دوران، سنیتا ولیمز کی کچھ تصویریں سامنے آئیں، جنہوں نے سائنسدانوں سمیت دنیا بھر کے لوگوں کو تشویش میں ڈال دیا۔ تصویریں دیکھ کر لگتا ہے کہ سنیتا کا وزن کافی کم ہو گیا ہے اور ان کے گال بھی دھنس سے گئے ہیں۔ ماہرین اس کے پیچھے دلے دے رہے ہیں کہ یہ خلاء میں ہونے والے خلائی مسافروں کو عام مسئلہ ہے۔ ہو سکتا ہے کہ جتنی کیلوری سنیتا ولیمز روزانہ لے رہی ہوں، اس سے زیادہ برن کر رہی ہوں۔
تمام خلاء باز اچھی صحت میں ہیں: ناسا
سنیتا ولیمز کی تصویروں پر اب ناسا کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔ حال ہی میں آئی رپورٹس کے جواب میں، ناسا کے خلائی آپریشن مشن ڈائریکٹوریٹ کے ترجمان جمی رسل نے وضاحت کی کہ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر سوار سبھی ناسا خلائی مسافروں کے باقاعدہ ٹسٹ کیے جاتے ہیں۔ ان کی نگرانی مخصوص سرجنس کرتے ہیں۔ سبھی ایسٹروناٹس کی صحت اچھی ہے۔
قارئین کو بتاتے چلیں کہ 5؍ نومبر کو چار کریو-8 کے خلاء باز جنہوں نے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر 200 سے زیادہ دن گزارے تھے، کو زمین پر لوٹنے کے بعد چیک اپ کے لیے بھیجا گیا تھا۔ وہ 25 اکٹوبر کو اسپیس ایکس ڈریگن کیپسول کے ذریعہ فلوریڈا میں اترے تھے۔ ناسا نے تصدیق کی کہ ایک خلاء باز کو ابتدائی طور پر طبی امداد کی ضرورت تھی اور کچھ ہی وقت بعد سبھی عملے کے ارکان کو نگرانی کے لیے ہاسپٹل لے جایا گیا۔ اس کے بعد خلاء بازوں کو وہاں شریک بھی کروانا پڑا تھا۔ اسی وجہ سے سنیتا ولیمز اور ولمور بُچ کو لے کر تشویش بڑھ رہی ہیں۔
ماہرین کا سنیتا کے بارے میں کیا کہنا ہے؟
ناسا کے علاوہ سنیتا ولیمز کی صحت کو لے کر سیئٹل میں مقیم پلمنولوجسٹ ڈاکٹر ونئے گپتا نے بھی ردعمل دیا تھا۔ انہوں نے ڈیلی میل ڈاٹ کام سے کہا تھا کہ یہ تصویر بتاتی ہے کہ یہ ایسے شخص کی ہے جو مجھے لگتا ہے کہ طویل وقت تک بہت زیادہ بلندی پر، یہاں تک کہ دباؤ والے کیبن میں رہنے کی وجہ سے قدرتی تناؤ کا سامنا کر رہا ہے۔ ڈاکٹر گپتا نے بتایا کہ ان کے گال تھوڑے دھنسے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور عام طور پر ایسا تب ہوتا ہے جب آپ کے جسم کا کل وزن کم ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹر گپتا نے پایا کہ خلاء بازوں کے دھنسے ہوئے گالوں کا مطلب ہے کہ وہ کچھ وقت سے کم کھا رہے تھے۔



