اتر پردیشدہلی

اسٹیو جاب کی اہلیہ کمبھ میلے میں بیمار ہوگئیں

پریاگ راج ۔ 14؍ جنوری ۔ (اردو لائیو): ٹیک جائنٹ اسٹیو جاب کی اہلیہ لورین پوویل کمبھ میلے میں شرکت کے دوران بیمار ہو گئیں۔میڈیاکے مطابق لورین الرجی کا شکار ہونے کے باوجود بھی گنگا دریا میں ڈُبکی لگائیں گی۔

ہندو روحانی پیشوا سوامی کیلاش آنند نے میڈیا کو بتایا کہ لورین بیمار ہونے کے باوجود گنگا دریا میں ڈُبکی لگائیں گی، وہ الرجی کا شکار ہیں، وہ اس سے پہلے کبھی اتنے رش والی جگہ پر نہیں گئیں، وہ ہمارے ساتھ پوجا میں شامل رہنا چاہتی ہیں۔

میڈیا کے مطابق اسٹیو جاب کی اہلیہ لورین پوویل 20؍ جنوری کو نئے امریکی صدر کی حلف برداری سے قبل 15؍ جنوری تک نیر نجی اکھاڑہ کیمپ، کمبھ ٹینٹ سٹی میں میں قیام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

ہندو عقیدے کے مطابق ہندو گنگا جمنا سروستی دریاؤں کے سنگم پر ڈبکی لگا کر اپنے گناہ دھوتے ہیں۔

یاد رہے ہندوستانی حکومت کو اس میلے میں تقریباً 40 کروڑ افراد کی شرکت کی امید ہے، یہ دنیا کے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ اس ضمن میں 12 سال بعد منعقد ہونے والے کمبھ میلے کو 4 ہزار ہیکٹر پر سجایا گیا ہے، جو اگلے مہینہ 26 فبروری تک جاری رہے گا۔

Related Articles

Back to top button