ممبئی

والد کے قتل کے بعد سلمان بھائی مجھے ہر رات فون کرتے ہیں: ذیشان صدیقی

ممبئی ۔ 29؍ اکٹوبر ۔ (اردو لائیو): مقتول این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان اور ان کے خاندان نے ان کی بہت مدد کی ہے۔ یاد رہے کہ 12 اکٹوبر کو بابا صدیقی کا گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ جب یہ اطلاع سلمان خان کو ملی تو وہ ‘‘بگ باس 18’’ کے ویک اینڈ کا وار کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ انہوں نے بیچ میں ہی شوٹنگ روکی اور بابا صدیقی سے ملنے ہاسپٹل پہنچ گئے۔ اتنا ہی نہیں، وہ ان کے جنازہ میں بھی شامل ہوئے تھے۔

ذیشان نے ایک خبر رساں ادارہ کو دیے انٹرویو میں سلمان کے بارے میں بات کی۔ ذیشان نے کہاکہ میں والد (بابا صدیقی) کے دوستوں کو سیلیبز نہیں مانتا کیونکہ اگر آپ کے گھر پر کوئی ہمیشہ آتا ہے تو وہ آپ کے گھر کا فرد بن جاتا ہے۔ سلمان بھائی، سنجے دت، شلپا شیٹی اور یہ سب لوگ ہمارے خاندان کے رکن ہیں۔ والد کے قتل کے بعد سلمان بھائی بہت پریشان تھے۔ میرے والد اور سلمان بھی سگے بھائیوں کی طرح تھے۔ والد کی موت کے بعد بھائی نے بہت ساتھ دیا۔ وہ میرا حال چال پوچھتے رہتے ہیں۔ روز رات کو کال کرتے ہیں اور نیند نہیں آ رہی ہے…یہ سب باتیں کرتے ہیں۔ ان کا سپورٹ تو ہمیشہ رہا ہے اور آگے بھی رہے گا۔

قارئین کو بتا دیں، بابا صدیقی کے قتل کے بعد سلمان کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ان کے گیلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر زبردست سیکورٹی تعینات کر دی گئی ہے۔ ان کے گھر کے باہر بیریکیڈز لگا دیے گئے ہیں۔ کسی بھی گاڑی کو ان کے گھر کے باہر یا آس پاس رکنے نہیں دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button