آج ممبئی میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے زیر اہتمام ‘‘تحفظ اوقاف کانفرنس’’

ممبئی ۔ 5؍ اکٹوبر ۔ (اردو لائیو): آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے زیر اہتمام ‘‘تحفظ اوقاف کانفرنس ’’ کا 5؍ اکٹوبر کو 6:30 بجے شام’ بروز سنیچر ’ بمقام المالطیفی ہال ’ صابو صدیق گراؤنڈ’ شیفر روڈ بائیکل ’ ممبئی میں انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس کانفرس کی صدارت حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کریں گے۔
اس کانفرنس سے حضرت مولانا فضل الرحیم مجددی صاحب جنرل سکریٹری بورڈ’ حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی صاحب رکن مجلس عاملہ بورڈ ’حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب سکریٹری بورڈخطاب کریں گے۔ ان کے علاوہ دیگر اکابرین بورڈ اور مختلف مکاتب فکر کے علماء، ائمہ اور دانشوران بھی اس کانفرنس میں شرکت اور خطاب کریں گے۔
اراکین و ہمدردان آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے برداران اسلام و وطن سے اس کانفرنس میں کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اس کانفرنس کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔



