فلسطین

غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ جاری – 38 ہزار سے زائد شہید‘ 87,445 زخمی

فلسطین ‘ غزہ (پی آئی سی) : وزارت صحت غزہ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہاکہ اسرائیلی قابض فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 مختلف حملوں میں 58 فلسطینیوں کو شہید اور 179 کو زخمی کردیا ہے۔
گزشتہ سال 7 ؍ اکٹوبر سے اب تک شہداء کی تعداد 38,011 پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 87,445 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے اسرائیلی فورسیس کے شدید حملوں کی وجہہ سے طبی امداد ‘ ایمبولینس اور شہری دفاعی عملہ ان تک نہ پہنچنے کی وجہہ سے متعدد متاثرین ابھی بھی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے نیچے اور سڑکوں پڑے ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ مسلط کئے ہوئے ہے جس کی وجہہ سے ہزاروں معصوم شہری شہید‘ زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ غزہ کی سخت ناکہ بندی کی وجہہ سے گنجان آباد ی والے علاقے کا بنیادی ڈھانچہ70 فیصد سے زیادہ تباہ اور شدید قحط کی لپیٹ میں ہے۔
طبی سہولتیں نہ ہونے‘ ادویات ‘ پانی اور خوراک کی کمی کے باعث روزبروز بچوں اور دیگر شہریوں کی اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وہیں غاصب صہیونی ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی ہے اور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ جمی ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button