انٹرنیشنلفلسطین

اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق اسرائیلی میڈیا کے نئے انکشافات

تل ابیب۔ 29؍ ڈسمبر ۔ (ایجنسیز): حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے حوالے سے اسرائیلی میڈیا نے مزید چونکا دینے والی تفصیلات جاری کی ہیں، جن سے واقعہ کے پس پردہ سازش کا انکشاف ہوا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ کے قتل کی رات ایک غیر متوقع رکاوٹ پیدا ہوئی جب ان کے کمرے کا اے سی خراب ہوگیا۔ یہ غیرمعمولی واقعہ اسرائیلی منصوبہ سازوں کے لیے ایک پریشانی کا باعث بن گیا کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ ان کی سازش ناکام ہوسکتی ہے۔ تاہم اے سی جلد ہی درست کر دیا گیا اور ہنیہ دوبارہ اپنے کمرے میں واپس چلے گئے، جہاں ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب سے چند لمحے قبل ہنیہ کے کمرے میں ریموٹ کنٹرول بم رکھا گیا تھا۔ سازش کو عین وقت پر روکا گیا اور دھماکہ اس انداز میں کیا گیا کہ صرف اسماعیل ہنیہ کی شہادت یقینی ہو۔

اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دھماکہ کے فوراً بعد انقلابی گارڈز کی فرسٹ ایڈ ٹیم متاثرہ کمرہ میں پہنچی۔ واقعہ میں ایرانی باشندوں، انقلابی گارڈز اور حماس کے دیگر ممبران کے ملوث ہونے کی تحقیقات حماس اور ایران نے خود کیں۔

اسماعیل ہنیہ کو 31؍ جولائی کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعہ تہران میں شہید کیا گیا، جہاں وہ ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب کے سلسلہ میں موجود تھے۔ اسرائیل نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، جس کے بعد اس واقعہ پر بین الاقوامی ردعمل میں شدت آ گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button