تلنگانہحیدرآباد

تلنگانہ میں راشن کارڈ کے نئے اصول : اب یہ افراد راشن کارڈ کیلئے درخواست نہیں دے سکتے۔ اپنی اہلیت ضرورت جانچ لیں

حیدرآباد ۔ 7؍ نومبر ۔ ہندوستان میں راشن کارڈ محکمہ سیول سپلائز کے ذریعہ نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے تحت غریب اور مستحق افراد کو دیے جاتے ہیں تاکہ وہ حکومتی اسکیموں کے فوائد حاصل کر سکیں۔ راشن کارڈ کے ذریعہ مستحقین کو رعایتی یا مفت راشن فراہم کیا جاتا ہے۔

ملک کی مختلف ریاستوں میں راشن کارڈ کے لیے درخواست دینے کے الگ الگ طریقے موجود ہیں۔ کئی ریاستوں میں راشن کارڈ کے لیے آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے درخواست دی جا سکتی ہے، جبکہ بعض ریاستیں صرف آف لائن طریقہ کار استعمال کرتی ہیں۔

مرکزی حکومت نے راشن کارڈ کی درخواست دینے کے لئے اہلیت کے کچھ نئے اصول مقرر کیے ہیں۔ اگر آپ راشن کارڈ کے خواہشمند ہیں، تو پہلے اپنی اہلیت چیک کرلیں تاکہ درخواست کے دوران کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ ملک بھر میں کئی افراد راشن کارڈ کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، حالانکہ وہ اس کے اصل مستحق نہیں ہیں۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت نے اہلیت کی نئی شرائط واضح کر دی ہیں، جنہیں جاننا ضروری ہے۔

نئے قواعد کے تحت، درج ذیل افراد راشن کارڈ کیلئے درخواست نہیں دے سکتے یا دے سکتے ہیں’ اہلیت جانچ لیں۔

راشن کارڈ کیلئے درخواست نہیں دے سکتے یا اہلیت نہیں رکھتے
(1) اگر کسی شخص کے پاس 100 مربع میٹر سے زیادہ زمین یا پلاٹ ہو، تو وہ راشن کارڈ کیلئے درخواست نہیں دے سکتا۔
(2) جس شخص کے پاس چار پہیوں کی گاڑی (جیسے کار) ہو، اسے راشن کارڈ کیلئے نااہل قرار دیا جائے گا۔
(3) اگر آپ کے گھر میں ریفریجریٹر یا ایئر کنڈیشنر موجود ہے، تو راشن کارڈ نہیں بنایا جائے گا۔
(4) اگر کسی خاندان میں کوئی سرکاری ملازمت کر رہا ہو، تو اس خاندان کو اس اسکیم کا فائدہ نہیں ملے گا۔
(5) اگر ان سب باتوں کے باوجود بھی آپ کے پاس راشن کارڈ ہے، تو اسے سرنڈر کر دیں، ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

راشن کارڈ کے لیے اہلیت کے معیار:
(1) دیہی علاقوں میں خاندان کی سالانہ آمدنی دو لاکھ سے کم ہونی چاہیے۔
(2) شہری علاقوں میں سالانہ آمدنی تین لاکھ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
(3) جو افراد انکم ٹیکس ادا کرتے ہیں، وہ راشن کارڈ کے اہل نہیں ہوں گے۔

حکومت نے اس بات کا بھی نوٹس لیا ہے کہ کچھ افراد نے جعلی دستاویزات کے ذریعہ راشن کارڈ بنوائے ہیں، حالانکہ وہ اس کے اہل نہیں ہیں۔ اگر آپ نے بھی اسی طریقہ سے راشن کارڈ بنوایا ہے، تو بہتر ہے کہ اسے واپس کر دیں۔

واضح رہے کہ تلنگانہ میں حکومت نے ابھی راشن کارڈ کیلئے کوئی بھی اعلان نہیں کیاہے اور راشن کیلئے درخواستیں ابھی بند ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button