موٹیویشنل اسپیکر منورالزماں کو تلنگانہ ٹاسک فورس ٹیم نے گرفتار کرلیا

حیدرآباد ۔ 21؍ اکٹوبر : تلنگانہ ٹاسک فورس ٹیم نے آج مہاراشٹرا سے موٹیویشنل اسپیکر منورالزماں اور میٹروپولس ہوٹل کے دو مالکان کو گرفتار کرلیا۔ یہ گرفتاریاں سکندرآباد میں پاسپورٹ آفس کے قریب ایک مندر میں مورتی کو نقصان پہنچانے کے واقعہ کے سلسلے میں کی گئیں، اور تینوں ملزمان کو حیدرآباد منتقل کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، 13 اور 14 ااکٹوبر کی درمیانی شب کو ممبئی کا ایک شخص، سلمان ٹھاکر، متیالماں مندر میں داخل ہوا اور وہاں موجود مورتی کو نقصان پہنچایا۔ سلمان ٹھاکر میٹروپولس ہوٹل میں قیام پذیر تھا، جہاں شخصیت سازی کے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا تھا۔ اس پروگرام کے آرگنائزرز نے ہوٹل کے کئی کمرے کرائے پر لے رکھے تھے۔
پولیس نے واقعہ کے بعد سلمان ٹھاکر کو پہلے ہی حراست میں لے لیا تھا، اور آج منورالزماں اور میٹروپولس ہوٹل کے مالکان کو بھی اس کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔