کون بنے گا کروڑ پتی: 22 سال کے چندر پرکاش بنے اس سیزن کے پہلے کروڑ پتی۔ نہیں دے پائے 7 کروڑ کے اس سوال کا جواب، کیا آپ جانتے ہیں؟

KBC-16
ممبئی ۔ 26؍ ستمبر ۔ (اردو لائیو): بولی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن ان دنوں اپنے کوئز شو ‘‘کون بنے گا کروڑ پتی16-’’ کو لے کر خبروں میں چھائے ہوئے ہیں۔ بگ بی کا یہ شو مسلسل ناظرین کا تفریح کا ذریعہ بنا ہوا ہے۔ اس شو پر کنٹسٹنٹس نہ صرف کروڑ پتی بننے کی خواہش لے کر آتے ہیں، بلکہ کئی تو ایسے بھی ہیں جن کے لیے بگ بی سے ملنا شو جیتنے سے کہیں زیادہ ہوتا ہے۔ ایسے میں اب اس سیزن کو اپنا پہلا کروڑ پتی مل گیا ہے۔ جی ہاں، آپ نے صحیح سنا کے بی سی 16 کو اس کا پہلا کروڑ پتی مل گیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ کون ہے وہ اور کیا تھا وہ ایک کروڑ کا سوال۔
22 سال کے چندر پرکاش بنے ‘‘کے بی سی۔ 16’’کے پہلے کروڑ پتی
کے بی سی کا 16واں سیزن 12 اگست سے شروع ہوا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس سیزن کو پہلا کروڑ پتی بھی مل گیا۔ اس سیزن کے پہلے کروڑ پتی کا تاج جموں کشمیر کے رہنے والے چندر پرکاش کے سر پر سجا ہے۔ چندر پرکاش نے محض 22 سال کی عمر میں تاریخ رقم کر دی۔ چندر پرکاش نے تمام سوالوں کے صحیح جواب دیتے ہوئے ایک کروڑ روپے جیت لیے ہیں۔ ان کے کھیل سے نہ صرف ناظرین بلکہ بگ بی بھی کافی متاثر نظر آئے۔ آئیے جانتے ہیں کیا تھا وہ ایک کروڑ روپے کا سوال، جسے دے کر 22 سال کے چندر بنے کروڑ پتی؟
یہ ہے ایک کروڑ روپے کا سوال؟
سوال: کس ملک کا سب سے بڑا شہر اس کی دارالحکومت نہیں، بلکہ ایک بندرگاہ ہے، جس کے عربی نام کا مطلب ‘‘امن کا گھر ’’ ہے۔
نہیں دے پائے 7 کروڑ کے اس سوال کا جواب؟
اس کے بعد بگ بی نے چندر پرکاش سے سات کروڑ کا سوال پوچھا۔ چندر اس جیک پاٹ سوال کا جواب نہیں جانتے تھے اور وہ پہلے ہی اپنی ساری لائف لائنز کا استعمال کر چکے تھے۔ ایسے میں انہوں نے شو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ آئیے جانتے ہیں کیا تھا وہ سات کروڑ کا سوال؟
سوال: 1587 میں شمالی امریکہ میں انگریز والدین سے پیدا ہونے والا پہلا ریکارڈ شدہ بچہ کون تھا؟
صحیح جواب: A: ورجینیا ڈئیر



