دہلی

کشمیر کا نام بدل کر ‘‘کشیپ’’ رکھا جاسکتا ہے : وزیر داخلہ امت شاہ

نئی دہلی۔ 2؍ جنوری ۔ (اردو لائیو): وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات (2؍ جنوری) کو دہلی میں کتاب ‘‘جموں-کشمیر اور لداخ تھرو دی ایجز’’ کے اجراء کے موقع پر کہا کہ ‘‘کشمیر’’ کا نام ‘‘کشیپ’’ کے نام پر رکھا جا سکتا ہے۔ تاریخ دانوں نے کتابوں کے ذریعہ کشمیر کی تاریخ بتانے کی کوشش کی۔ میں مورخین سے اپیل کرتا ہوں کہ تاریخ شہادت کی بنیاد پر لکھیں۔

وزیر داخلہ امت شاہ مزید کہا کہ 150 سال کا ایک دور تھا، جب تاریخ کا مطلب دہلی دریبا سے بلی ماران تک اور لٹینس سے جمخانہ تک تھا۔ تاریخ یہیں تک محدود تھی۔ یہ وقت حکمرانوں کو خوش کرنے کے لیے لکھی گئی تاریخ سے خود کو آزاد کرنے کا ہے۔ میں تاریخ دانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہمارے ہزاروں سال پرانی تاریخ کو حقائق کے ساتھ لکھیں۔

امت شاہ نے کہا کہ کشمیر کا ہندوستان کے ساتھ اٹوٹ رشتہ ہے۔ لداخ میں مندروں کو تباہ کیا گیا، کشمیر میں آزادی کے بعد غلطیاں ہوئیں، جنہیں پھر سدھار لیا گیا۔ شنکراچاریہ، سلک روٹ، ہمیش خانقاہ کے ذکر سے ثابت ہوتا ہے کہ ہندوستانی ثقافت کی بنیاد کشمیر میں پڑی تھی۔ کشمیر میں صوفی، بدھ مت اور رویل خانقاہیں پھل پھولیں۔ صحیح چیزیں ملک کے عوام کے سامنے رکھی جائیں۔

Related Articles

Back to top button