مسلم دنیا

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو شہید کردیا گیا۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ

بیروت ۔ 28؍ ستمبر ۔ (ایجنسیز): اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے حزب اللّٰہ کے سربراہ سید حسن نصر اللّٰہ کو بیروت میں ایک فضائی حملے میں شہید کر دیا ہے، تاہم ایرانی میڈیا اور حزب اللّٰہ نے اس خبر کی تردید کی ہے۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ بیروت میں حزب اللّٰہ کے ہیڈکوارٹرز پر شدید بمباری کی گئی، جس میں حسن نصر اللّٰہ کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی اور حزب اللّٰہ ذرائع کے مطابق، حسن نصر اللّٰہ محفوظ ہیں اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حسن نصر اللّٰہ ایک عمارت کے زیر زمین 14 ویں منزل میں موجود تھے جب اسرائیلی طیاروں نے ایک ہی وقت میں 15 میزائل داغے۔
اس حملے میں 6 عمارتیں تباہ ہوئیں، 8 افراد شہید اور 91 زخمی ہوئے۔ اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حسن نصر اللّٰہ کی بیٹی زینب نصر اللّٰہ بھی اس حملے میں شہید ہو گئی ہیں، تاہم اس کی تصدیق حزب اللّٰہ نے نہیں کی۔
مزید برآں، اسرائیل نے حزب اللّٰہ کے میزائل یونٹ کے کمانڈر محمد علی اسماعیل اور ان کے نائب حسین احمد اسماعیل کو شہید کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ حزب اللّٰہ کے اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button