فلسطینمسلم دنیا

اسرائیل کا پہلی بار اسماعیل ہنیہ کے قتل کا اعتراف

قطر ۔ 24؍ ڈسمبر ۔ (ایجنسیز): اسرائیل نے پہلی بار عوامی سطح پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے پیر (24؍ ڈسمبر) کے روز ایک بیان میں کہا کہ ‘‘ہم نے حماس کو شکست دی، حزب اللہ کو شکست دی، اور ایران کے دفاعی نظام کو نقصان پہنچایا۔ حوثیوں کو بھی واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ان کے اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کو تباہ کریں گے۔’’

اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ‘‘حوثیوں کی قیادت کے ساتھ وہی کریں گے جو ہم نے اسماعیل ھنیہ، یحییٰ السنوار، اور حسن نصراللہ کے ساتھ کیا۔’’

اسماعیل ھنیہ کی شہادت
اسماعیل ھنیہ کو 31؍ جولائی 2024 کو تہران میں ایران کے صدر کی حلف برداری کی تقریب کے ایک دن بعد ان کے بیڈروم میں ایک ڈیوائس کے ذریعہ شہید کردیا گیا تھا۔
2006ء میں حماس نے اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں فلسطین میں انتخابی کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے حماس کے سیاسی چیف کی حیثیت سے سفارتی کوششوں کی قیادت کی۔

غزہ جنگ کے اہم واقعات

  • 11 اپریل 2024ء کو، اسرائیلی حملے میں ان کے 3 بیٹے اور 4 پوتے پوتیاں شہید ہو گئے تھے۔
  • اسرائیلی وزیر دفاع نے اس بات کو تسلیم کیا کہ انہوں نے یمن کے حوثی رہنماؤں کے خلاف کارروائیاں کرنے کی دھمکی دی ہے۔
  • انہوں نے کہا کہ الحدیدہ اور صنعاء میں بھی ایسی کارروائیاں کی جائیں گی۔
  • 27 ستمبر 2024 کو اسرائیل نے حسن نصراللہ کو بیروت میں بمباری کے ذریعہ ہلاک کیا۔
  • 16 اکتوبر 2024 کو حماس کے نئے سربراہ یحییٰ السنوار کو رفح میں قتل کر دیا گیا۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ یحییٰ السنوار 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملے کے ماسٹر مائنڈ تھے۔

اسرائیل نے پہلے کبھی اسماعیل ھنیہ کے قتل کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا تھا۔ تاہم، ایران اور حماس نے اسرائیل پر الزام عائد کیا تھا کہ یہ کارروائی اسرائیل کی جانب سے کی گئی تھی۔

اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز کے اس بیان کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ اسرائیل حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی پالیسی پر کاربند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘‘جو ہاتھ اسرائیل کے خلاف اٹھے گا، ہم اسے کاٹ دیں گے۔ اسرائیلی فوج کے لمبے ہاتھ ہر مخالف تک پہنچیں گے اور اسے اپنی سرگرمیوں کا جوابدہ بنائیں گے۔’’

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button