ہندوستان

شملہ کی سنجولی مسجد کی 3 منزلیں منہدم کرنے میونسپل کارپوریشن کمشنر کورٹ کا عبوری حکم

سنجولی’ شملہ۔ 5؍ اکٹوبر ۔ (اردو لائیو): ہماچل پردیش میں شملہ کے سنجولی میں مسجد کی اوپری تین منزلیں منہدم کرنے کا حکم ہفتہ کو میونسپل کارپوریشن کمشنر کورٹ نے دیا۔ حکم میں کہا گیا کہ بلااجازت تعمیر کی گئی 3 منزلیں مسجد کمیٹی اپنے خرچ پر گرائے گی۔
سنجولی کی مسجد کمیٹی نے 12 ستمبر کو ایک درخواست میونسپل کارپوریشن کمشنر کورٹ کو دی تھی، جس میں اوپر کی 3 منزلیں گرانے کی تجویز دی گئی تھی۔ اسی انڈرٹیکنگ کی بنیاد پر میونسپل کارپوریشن کمشنر بھوپندر اتری نے حتمی حکم دینے سے پہلے عبوری حکم جاری کیا۔ اب اس معاملے میں اگلی سماعت 21 ڈسمبر کو ہوگی۔
وہیں، کورٹ نے سنجولی مسجد کے آس پاس رہنے والے مقامی رہائشیوں کی اس کیس میں فریق بننے کے لیے دی گئی درخواست کو خارج کر دیا۔ اس درخواست پر سوا گھنٹے بحث ہوئی۔ مسجد کے معاملے میں ابھی تفصیلی حکم آنا باقی ہے۔
1947 میں تعمیر کی گئی مسجد کے امام شہزاد نے اس معاملے میں کہا کہ مسجد 1947 سے پہلے کی ہے۔ پہلے مسجد کچی تھی اور 2 منزلہ تھی۔ لوگ مسجد کے باہر نماز پڑھتے تھے، جس سے نماز پڑھنے میں مشکلات پیش آتی تھیں۔ اسی کے پیش نظرمقامی لوگوں نے چندہ اکٹھا کیا اور مسجد کی تعمیر شروع کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button