دہلی

ہندوستان نے شام سے 75 شہریوں کو ایئر لفٹ کیا’ لبنان کے راستہ ہندوستان لوٹیں گے

نئی دہلی ۔ 11؍ ڈسمبر ۔ (اردو لائیو): شام میں باغیوں کے اقتدار حاصل کرنے کے بعد ہندوستان نے وہاں پھنسے 75 بھارتی شہریوں کو ایئر لفٹ کیا۔ وزارت خارجہ نے منگل (10؍ ڈسمبر) دیر رات اس کی اطلاع دی۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ تمام ہندوستانی شہری بحفاظت لبنان پہنچ گئے ہیں اور وہ کمرشل فلائٹ کے ذریعہ ہندوستان لوٹیں گے۔ نکالے گئے افراد میں جموں و کشمیر کے 44 زائرین بھی شامل ہیں، جو شام کی سیدہ زینب کی مزار پر حاضری کیلئے گئے ہوئے تھے۔

ہندوستانی حکومت کی مشورہ – ایمبیسی سے رابطہ میں رہیں
وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ہندوستانی حکومت بیرون ملک ہندوستانی شہریوں کی سلامتی کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ وزارت نے شام میں ہندوستانی شہریوں کو دمشق میں ہندوستانی سفارتخانہ کے رابطہ میں رہنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں موجود باقی ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ دمشق میں ہندوستانی سفارتخانہ کے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر +963-993385973 (واٹس ایپ پر بھی) اور ای۔ میل آئی ڈی (hoc.damascus@mea.gov.in) پر رابطے میں رہیں۔ حکومت صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button