حیدرآباد: شمس آباد کی مندر میں تھوڑ پھوڑ ۔ علاقے میں کشیدگی

حیدرآباد۔ 5؍ نومبر ۔ (اردو لائیو): منگل (5؍ نومبر) کے روز شمس آباد کے علاقہ ایئر پورٹ کالونی میں میں اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب کچھ شرپسندوں نے مبینہ طور پر پیر اور منگل کی درمیانی شب ہنومان مندر میں داخل ہوکر توڑپھوڑ کی اور وہاں رکھی مورتیوں کو نقصان پہنچایا۔
یہ واقعہ منگل کی صبح اس وقت سامنے آیا جب مندر کے پجاری’ مندر پوجا کرنے کے لیے پہنچے اور دیکھا کہ کئی مورتیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
پجاری کے مطابق، شرپسندوں نے مبینہ طور پر مندر کا دروازہ کھولا اور پتھروں سے بتوں کو توڑ دیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
اس واردات کی اطلاع ملنے پر ایئرپورٹ کالونی میں واقع مندر کے آس پاس بڑی تعداد میں مقامی لوگ جمع ہوگئے۔مقامی بی جے پی لیڈران نے بھی مندر کا دورہ کیا اور اس واقعہ پر احتجاج کرنے لگے۔
پولیس نے ایئر پورٹ کالونی میں حالات کو کشیدہ دیکھتے ہوئے حفاظتی انتظامات کو سخت کردیا ہے۔



