حیدرآباد

گرلز اسلامک آرگنائزیشن (جی آئی او) حیدرآباد کے زیر اہتمام کانفرنس ‘مشعل 2024’ کا 29 نومبر سے آغاز

حیدرآباد ۔ 27؍ نومبر ۔ گرلز اسلامک آرگنائزیشن (جی آئی او) حیدرآباد نے چہارشنبہ (27؍ نومبر) کے روز ایک پریس میٹ کے دوران اعلان کیا کہ تنظیم کے زیر اہتمام 29 نومبر سے 1 دسمبر 2024 تک تین روزہ کانفرنس اور فیسٹ ‘مشعل 2024’ منعقد کیا جائے گا۔ یہ کانفرنس ”وہ صبح ہم ہی سے آئے گی، یہ صبح ہم ہی لائیں گے” کے عنوان سے نامپلی نمائش گراؤنڈ، حیدرآباد میں ہوگی۔

کانفرنس کا بنیادی مقصد نوجوان نسل میں مغربی تہذیب کے بڑھتے رجحانات کا سدباب کرنا، آخرت کی فکر کو پروان چڑھانا، اور ان کی صلاحیتوں کو اللہ کی راہ میں صرف کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ یہ تنظیم معروف کے فروغ اور منکرات کے ازالہ کے لیے نوجوانوں کو آمادہ کرنے کے لیے سرگرم ہے۔

ایونٹ کی تفصیلات
کانفرنس تین دن تک جاری رہے گی، جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
29 اور 30 نومبر 2024:
وقت: صبح 10 بجے تا شام 8 بجے
سرگرمیاں:

  • ٹیلنٹ ٹریژر: قرآن پاک کی قرات، بیت بازی، ترانہ کمپیٹیشن
  • لٹریری کارنر
  • فوڈ فیوژن
  • مسٹری واک

یکم؍ ڈسمبر 2024:
وقت: صبح 10 بجے تا شام 5 بجے
سرگرمیاں:

  • ایک سبق آموز عوامی کانفرنس
  • اسلامی تعلیمات کے ذریعے نوجوان لڑکیوں کی رہنمائی
  • انعامات کی تقسیم (Talento24 کے مقابلے جیتنے والوں کو انعامات دیے جائیں گے)

پری فیسٹ مقابلے – ‘Talento24’
اس ایونٹ کے تحت 15 دن کے پری فیسٹ مقابلے ‘Talento24’ کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں نوجوان خواتین نے اپنے ٹیلنٹس کا شاندار مظاہرہ کیا۔

پریس میٹ سے جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین حلقہ تلنگانہ کی سیکریٹری محترمہ خدیجہ مہوین، شہر حیدرآباد کی سیکریٹری محترمہ اسماء ضرری، محترمہ نصرین، اور جی آئی او کی نمائندہ بہن نوحا غلام (کیمپس سیکریٹری)، بہن عظمیٰ بیگم (زونل ایڈوائزری کونسل ممبر)، اور بہن اصفیہ انعم (سٹی پریسیڈنٹ، جی آئی او حیدرآباد) نے خطاب کیا۔

گرلز اسلامک آرگنائزیشن نے تمام نوجوان لڑکیوں اور خواتین سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کانفرنس اور فیسٹ میں ضرور شرکت کریں اور اپنے دوستوں اور احباب کو بھی مدعو کریں۔

یہ کانفرنس نہ صرف ایک تربیتی موقع ہے بلکہ اسلامی تعلیمات اور سماجی شعور کو پروان چڑھانے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے، جو نوجوان لڑکیوں کے لیے مستقبل کی رہنمائی فراہم کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button