فلسطینمسلم دنیا

غزہ: بیت لاہیہ میں نہتے فلسطینیوں کا ہولناک قتل عام، قابض اسرائیلی فوج نے 70 بے گناہ شہری شہید کردیئے

غزہ ۔ 17؍ نومبر ۔ (انس الشریف اور اسلام بدر کی رپورٹ): اتوار ( 17؍ نومبر ) کی صبح قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمالی علاقہ بیت لاہیہ پراجیکٹ کے رہائشی چوک پر ہولناک بمباری کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 70 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

شمالی غزہ سے صحافی انس الشریف نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج نے ایک منظم قتل عام کیا، جس میں غباین، تلوی، عیادہ اور عبدالعاطی خاندانوں کے گھروں پر بمباری کی گئی۔ اس کارروائی کے نتیجے میں 70 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔

ایک دوسرے صحافی اسلام بدر نے بتایا کہ بیت لاہیہ پراجیکٹ میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے تباہ کن بم گرائے، جن کے باعث 50 شہری شہید ہوگئے، اور دسیوں افراد ملبے کے نیچے دب گئے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض فوج نے رات گئے عبدالعاطی خاندان کے پانچ منزلہ مکان کو نشانہ بنایا۔ اس وقت مکان میں کئی بے گھر خاندان موجود تھے، جنہیں پناہ دی گئی تھی۔ 50 شہری اس قتل عام میں شہید ہوگئے۔

صلاح عبدالعاطی، فلسطینی عوام کے حقوق کے بین الاقوامی کمیشن کے چیئرمین نے بتایا کہ ان کے خاندان کے گھر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دسیوں افراد ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں، لیکن انہیں نکالنے کا کوئی بندوبست نہیں ہو سکا ہے۔

یہ سفاکانہ حملے اسرائیلی قابض فوج کی بے رحمی اور انسانی حقوق کی پامالی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button