فلسطینمسلم دنیا

غزہ: بیت لاہیہ میں اسرائیلی حملے میں 5 منزلہ عمارت تباہ ۔93 فلسطینی شہید

غزہ۔ 29؍ اکٹوبر ۔ (پی آئی سی): غزہ کے شمالی علاقے بیت لاہیہ میں قابض اسرائیلی فوج نے منگل (29؍ اکٹوبر) کی صبح ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت پر بمباری کر کے خونی قتل عام کا ارتکاب کیا، جس میں 93 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں ملبے تلے دب گئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے نصر خاندان کی رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا، جہاں 100 سے زائد افراد، بشمول خواتین اور بچے، موجود تھے۔ بمباری سے پوری عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی، اور متاثرین کو نکالنے کے لیے طبی عملے اور شہری دفاع کے کارکنوں کو بھی روکا جا رہا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ سینکڑوں فلسطینی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جبکہ اسرائیلی پابندیوں کے باعث ملبہ ہٹانے کے لیے ضروری وسائل میسر نہیں۔ دبے ہوئے افراد میں متعدد بچے اور خواتین شامل ہیں، جنہیں بچانے کی کوئی امید نہیں بچی۔

کمال عدوان ہاسپٹل کے ڈائرکٹر حسام ابو صفیہ نے تصدیق کی کہ قابض فوج زخمیوں کا علاج روکنے کے لیے ہاسپٹل کے اطراف میں بھی بمباری کر رہی ہے۔ غزہ میں حکومتی ترجمان نے تصدیق کی کہ بیت لاہیہ کے قتل عام میں ابو نصر خاندان کے 93 افراد شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

اناطولیہ نیوز ایجنسی کے مطابق درجنوں زخمی افراد اب بھی تباہ شدہ عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ شہری دفاع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ زخمیوں کو بروقت طبی امداد نہ ملنے سے مزید جانی نقصان کا اندیشہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button