انٹرنیشنل

سابق امریکی صدر جمی کارٹر نہیں رہے۔ 100 سال کی عمر میں آخری سانس لی

جارجیا۔ 30؍ ڈسمبر ۔ (اردو لائیو): سابق امریکی صدر جمی کارٹر کا اتوار دیر رات جارجیا میں واقع اپنے گھر میں 100 سال کی عمر میں انتقال

یکم؍ اکتوبر 1924 کو پیدا ہونے والے کارٹر 1977 سے 1981 تک امریکہ کے 39ویں صدر رہے۔ وہ امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ عمر تک زندہ رہنے والے صدر تھے۔

کارٹر کچھ عرصہ سے میلانوما بیماری میں مبتلا تھے۔ یہ ایک قسم کا جلد کا کینسر ہوتا ہے، جو ان کے جگر اور دماغ تک پھیل چکا تھا۔

2023 میں انہوں نے ہاسپیس کیئر لینے کا فیصلہ کیا۔ ہاسپیس کیئر میں ہاسپٹل میں علاج کروانے سے انکار کر دیا جاتا ہے۔ اس وقت کچھ نرسنگ اسٹاف اور خاندان کے افراد گھر پر ہی مریض کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

صدر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد کئی سالوں تک انہوں نے اپنی تنظیم ‘کارٹر سینٹر’ کے ذریعہ انسانیت کے لئے خدمات انجام دیں۔ اس کے لیے انہیں 2002 میں نوبل امن انعام سے نوازا گیا تھا۔

جمی کارٹر نے یکم؍ اکٹوبر 2024 کو جارجیا میں اپنے گھر کے بیک یارڈ میں خاندان اور دوستوں کی موجودگی میں اپنا 100واں یوم پیدائش منایا تھا۔

کارٹر کے بیٹے کا بیان: میرے والد ان سب کے لیے ہیرو تھے، جو محبت پر یقین رکھتے ہیں۔

جمی کارٹر کے بیٹے چپ کارٹر نے رائٹرز کو بتایا کہ نہ صرف میرے لیے بلکہ ان تمام لوگوں کے لیے وہ ہیرو تھے، جو امن، انسانی حقوق اور بے لوث محبت پر یقین رکھتے ہیں۔ جس طرح سے وہ لوگوں کو ایک ساتھ لاتے تھے، اس کی وجہ سے آج یہ پوری دنیا ہمارا خاندان ہے۔

جمی کارٹر 19؍ نومبر 2023 کو 96 سال کی عمر میں اپنی بیوی روزلین کارٹر کی آخری رسومات میں شریک ہوئے تھے۔ وہیل چیئر پر بیٹھے کارٹر بے حد کمزور دکھائی دے رہے تھے۔

Related Articles

Back to top button