ممبئی

فائرنگ میں فلم اداکار گووندا زخمی ہوگئے

ممبئی ۔ یکم؍ اکٹوبر ۔ (اردو لائیو): بالی ووڈ اداکار گووندا (60 سالہ) پیر میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں۔اداکار اپنی ہی ریوالور سے حادثاتی طور پر گولی چل جانے سے زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ منگل کی صبح تقریباً 4.45 بجے کا ہے۔ آپریشن کر کے ان کے پیر سے گولی نکال دی گئی ہے۔ فی الحال وہ خطرے سے باہر ہیں۔
اداکار نے مزید بتایا کہ جس وقت یہ واقعہ ہوا اس وقت گووندا گھر میں اکیلے تھے۔ ان کے پاس ایک لائسنس یافتہ ریوالور ہے۔ ریوالور سے غلطی سے گولی چلی، جو ان کے پیر پر لگی۔ اس معاملے سے جڑی کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی ہے اور اس میں کچھ بھی مشتبہ نہیں ہے۔
اداکار کے قریبی ذرائع کے مطابق، گووندا کو اپنی ریوالور صاف کرتے ہوئے مس فائرنگ سے گولی لگی۔ ممبئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ان کی ریوالور ضبط کر لی ہے۔

گووندا کا پیغام:
میں آپ سب کے آشیرواد سے ٹھیک ہوں۔ غلطی سے گولی چل گئی تھی، جسے آپریشن کر کے نکال لیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز اور آپ سب کا دعاؤں کے لیے شکریہ۔

گووندا خطرے سے باہر
اطلاعات کے مطابق، گولی لگنے سے ان کے پیر سے کافی خون بہہ گیا تھا۔ علاج کے لیے انہیں اندھیری کے کریٹی کیئر ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ہے۔ ہاسپٹل ذرائع کے مطابق، ابتدائی علاج کے بعد اب گووندا خطرے سے باہر ہیں۔ ان کی بیوی سونیتا فی الحال ہاسپٹل میں ان کے ساتھ موجود ہیں۔

کلکتہ روانہ ہونے والے تھے
گووندا کے منیجر ششی سنہا نے بتایا ہے کہ وہ ایک پروگرام کے لیے کلکتہ جا رہے تھے۔ 6 بجے کی فلائٹ تھی۔ الماری میں پستول رکھتے ہوئے مس فائرنگ ہو گئی اور ان کے گھٹنے کے نیچے گولی لگ گئی۔ انہیں فوراً اندھیری کے ہاسپٹل لے جایا گیا۔ گولی نکال لی گئی ہے۔ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔

مارچ میں شیو سینا جوائن کی تھی
گووندا نے 28 مارچ کو شیو سینا (شنڈے گروپ) میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس موقع پر مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے بھی موجود تھے۔ پارٹی جوائن کرنے کے بعد گووندا نے کہا تھا-‘‘میں 2004 سے 2009 تک سیاست میں تھا۔ یہ اتفاق ہے کہ 14 سال بعد میں پھر سے سیاست میں آیا ہوں۔ مجھ پر جو اعتماد کیا گیا ہے، میں اسے پوری طرح نبھاؤں گا۔’’
گووندا نے 2004 میں کانگریس کے ٹکٹ پر ممبئی نارتھ سے لوک سبھا الیکشن لڑا تھا۔ انہوں نے بی جے پی کے رام نائیک کو 48,271 ووٹوں سے ہرایا تھا۔ ایکٹر 2004 سے 2009 تک ایم پی رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button