کھیل

آئی پی ایل کا پورا سیزن کھیلنے والے کرکٹرز ہوجائیں گے مالا مال ۔ جے شاہ کا بڑا اعلان

ممبئی ۔ 28؍ ستمبر ۔ (اردو لائیو): آئی پی ایل کے آئندہ سیزن سے پہلے ہندوستانی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے بی سی سی آئی نے بڑا اعلان کیا ہے۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ہفتہ کے روز بتایا کہ تمام فرنچائزز میچ فیس کے طور پر 12.60 کروڑ روپے مختص کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سیزن سے کرکٹرز کو ہر مقابلے کے لیے معاہدہ کے علاوہ الگ سے میچ فیس کے طور پر 7.5 لاکھ روپے ملیں گے۔ اگر کوئی کھلاڑی ایک فرنچائز کے لیے پورا سیزن کھیلتا ہے تو اسے معاہدے کے علاوہ 1.05 کروڑ روپے فرنچائز الگ سے دے گی۔
بی سی سی آئی کے سکریٹری جئے شاہ نے ایکس (ٹوئٹر) پر لکھاکہ ‘‘آئی پی ایل میں مستقل مزاجی اور بہترین کارکردگی کا جشن منانے کے لیے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے، ہم اپنے کرکٹرز کو ہر میچ کے لیے 7.5 لاکھ روپے کی میچ فیس دینے کے لیے پرجوش ہیں! ایک سیزن میں تمام لیگ میچ کھیلنے والے کرکٹر کو اپنی معاہدہ شدہ رقم کے علاوہ 1.05 کروڑ روپے ملیں گے۔ ہر فرنچائز سیزن کے لیے میچ فیس کے طور پر 12.60 کروڑ روپے مختص کرے گی! یہ آئی پی ایل اور ہمارے کھلاڑیوں کے لیے ایک نیا دور ہے۔’’
بی سی سی آئی کے اس فیصلے کو ان ان کیپڈ کھلاڑیوں کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے جنہیں بیس پرائس پر خریدا جاتا ہے اور وہ دیگر معاہدہ شدہ کھلاڑیوں کے مقابلے میں ایک سیزن میں بہت کم رقم کما پاتے ہیں۔ اس فیصلے کا یہ بھی مطلب ہے کہ آئندہ سیزن کے لیے ٹیموں کے پرس (بجٹ) کی رقم میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ بی سی سی آئی جلد ہی آئندہ آئی پی ایل 2025 کی نیلامی اور ریٹینشن پالیسی کے لیے قوانین کا اعلان بھی کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button