دہلی

اسد الدین اوَیسی نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں کی حفاظت کا مسئلہ اٹھایا

نئی دہلی۔ 13؍ ڈسمبر ۔ (اردو لائیو): لوک سبھا میں بنگلہ دیش کے ہندوؤں کی حفاظت کو لے کر اٹھائے گئے سوال کے جواب میں وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ وہاں اقلیتوں کے ساتھ تشدد کے کئی واقعات ہوئے ہیں۔ ہم نے ان واقعات پر دھیان بھی دیا ہے۔ حال ہی میں ہمارے وزیر خارجہ نے ڈھاکہ کا دورہ کیا تھا۔

وہاں میٹنگ کے دوران اس مسئلے پر بحث بھی ہوئی تھی۔ ہمیں امید ہے کہ بنگلہ دیش اقلیتوں کی حفاظت کے لیے مناسب قدم اٹھائے گا۔ دراصل لوک سبھا کی کارروائی کے دوران اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں کی حفاظت اور خارجہ پالیسی سے جڑے دوسرے مسائل پر سوال کیا تھا۔

اس کے علاوہ وزیر خارجہ نے میانمار کے مسئلے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ ہندوستان حکومت میانمار کے ساتھ بنی اوپن ریجیم پالیسی کو ریویو کر رہی ہے۔ اس پالیسی کے تحت لوگوں کو بارڈر کے آر پار جانے کی اجازت ہوتی ہے۔ حالانکہ ہندوستان نے فی الحال اس پر روک لگا رکھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button