حیدرآباد

اداکار اللو ارجن کو جیل میں وی آئی پی ٹریٹمنٹ نہیں ملا، رات فرش پر سو کر گزاری کھانا بھی نہیں کھایا

حیدرآباد ۔ 14؍ ڈسمبر ۔ (اردو لائیو): پشپا 2 کے ہیرو اللو ارجن کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ کل انہیں نچلی عدالت نے 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔ تاہم تلنگانہ ہائی کورٹ نے اس معاملہ میں جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں عبوری ضمانت دے دی۔ عدالتی حکم وقت پر نہ پہنچنے کی وجہ سے اللو ارجن کو رات جیل میں گزارنی پڑی۔ ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق انہیں جیل میں کوئی وی آئی پی ٹریٹمنٹ نہیں دیا گیا۔ ان کے ساتھ ایک عام قیدی جیسا سلوک کیا گیا۔ اللوارجن نے رات جیل کی فرش پر سو کر گزاری۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ان کا قیدی نمبر 7697 تھا۔ وہ رات بھر جیل میں فرش پر سوتے رہے۔ انہوں نے رات کا کھانا بھی نہیں کھایا۔ انہیں صبح سویرے جیل سے رہا کر دیا گیا۔ رہائی کے بعد گھر پہنچنے والے اللو ارجن نے کہا کہ وہ قانون کا احترام کرتے ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ انہیں جمعہ کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ نچلی عدالت نے انہیں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ ہائی کورٹ نے 50 ہزار روپے کے ذاتی مچلکوں پر عبوری ضمانت منظور کر لی۔ اب اس معاملہ کی سماعت 25 جنوری کو ہونی ہے۔

اللو ارجن کے وکیل اشوک ریڈی نے چنچل گڑہ جیل کے باہر میڈیا کو بتایا کہ اداکار کو رہا کر دیا گیا ہے، تاہم انہوں نے الزام لگایا کہ جیل حکام نے ہائی کورٹ کے حکم کی کاپی ملنے کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا۔

رہائی میں تاخیر پر وکلاء برہم
ریڈی نے کہا کہ آپ کو حکومت اور محکمہ سے پوچھنا چاہیے کہ انہوں نے ملزم کو رہا کیوں نہیں کیا۔ ہائی کورٹ کا حکم بہت واضح ہے۔ جیسے ہی جیل حکام کو حکم ملتا ہے، انہیں فوراً رہا کرنا ہوتا ہے۔ واضح حکم کے باوجود انہوں نے رہا نہیں کیا، انہیں جواب دینا ہوگا۔ یہ ایک غیر قانونی حراست ہے۔ ہم قانونی قدم اٹھائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button