مسلم دنیا

تہران کی ایک اسٹریٹ حماس کے سربراہ شہید یحییٰ السنوار کے نام سے موسوم

تہران ۔ 25؍ ڈسمبر ۔ (ایجنسیز): ایران کے دارالحکومت تہران کی شہری کونسل نے حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی عظمت اور بہادری کے اعتراف میں تہران کی ایک اسٹریٹ (گلی) کو ان کے نام سے موسوم کر دیا ہے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘ارنا’ کے مطابق، پہلے اس گلی کا نام بستون سٹریٹ تھا جو ضلع نمبر 6 میں واقع ہے، اور اب اس کا نیا نام شہید یحییٰ السنوار سٹریٹ رکھا گیا ہے۔ یہ گلی جہاد چوک اور فتحی سٹریٹ کے درمیان میں ہے۔

‘ارنا’ نے مزید بتایا کہ شہری کونسل کے اجلاس میں شہید لشکری ہائی وے کے ایک حصہ کا نام حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کے نام سے رکھنے کی تجویز پر بھی بات ہوئی۔ تاہم، آزادی چوک سے آیت اللہ مہدوی کانی ہائی وے تک کے حصہ کو یہ نام دینے کی تجویز شہری کونسل نے مسترد کر دی۔

ایجنسی کے مطابق، یحییٰ السنوار اور حسن نصراللہ دونوں اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے حسن نصراللہ کو 27 ستمبر 2024 کو بیروت میں ایک حملہ کے دوران شہید کیا، جبکہ یحییٰ السنوار، جو 7 اکتوبر کے حماس حملے کے ماسٹر مائنڈ تھے، کو 16 اکتوبر 2024 کو غزہ میں شہید کیا گیا۔

یہ دونوں رہنما ایران کی حمایت یافتہ مزاحمتی تحریکوں کے سربراہ تھے جو اسرائیل کے خلاف سرگرم عمل تھیں۔

Related Articles

Back to top button