ہندوستان

ملعون یتی نرسنگھانند کے خلاف بھوپال کی عدالت میں ہوگی سماعت۔ ایم ایل اے عارف مسعود نے درج کرائی شکایت

بھوپال ۔ 9؍ اکٹوبر ۔ (اردو لائیو): ملعون یتی نرسنگھانند کے خلاف بھوپال عدالت میں کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود نے شکایت درج کی ہے۔ بھوپال کے ایم ایل اے مسعود نے یہ شکایت پیغمبر اسلام محمدﷺ پر دیے گئے بیان کو لے کر درج کرائی ہے۔ ان کی طرف سے پیروی ایڈوکیٹ دیپک بُندیلے کریں گے۔
بھوپال کے 6 نمبر اسٹاپ پر واقع اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم ایل اے مسعود نے کہاکہ لگاتار ہمارے پیغمبرﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے لوگوں کی ایک کے بعد ایک کڑی بنتی جا رہی ہے۔ یہ انسانیت اور آئین پسند لوگوں کے لیے اچھی خبر نہیں ہے، نہ ہی ہمارے ملک کی روایت ہے۔
انہوں نے کہاکہ کوئی بھی کسی بھی مذہب پر نہ تو تنقید چاہتا ہے، نہ ہی سننا چاہتا ہے۔
ایم ایل اے نے کہا کہ 4 دن پہلے بھوپال پولیس کمشنر کو ایک میمورنڈم دیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ملعون یتی نرسنگھانند پر مقدمہ درج کیا جائے۔ جس پر کمشنر پولیس بھوپال نے کہا تھا کہ ابھی ایف آئی آر درج نہیں کر سکتے، تفتیش کرائیں گے۔ اب ہم نے بھوپال کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔ اگر یہاں مقدمہ درج ہوتا ہے تو ملک بھر میں ایک پیغام بھی جائے گا کہ نفرت پھیلانے والوں کے خلاف آئین کڑی کارروائی کرے گا۔ چاہے وہ کتنی ہی بڑی شخصیت ہو یا چھوٹی، اسے چھوڑا نہیں جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button