دہلی میں 17 سالہ طالبہ نے 7 ویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ پڑھائی کے دباؤ کے باعث لڑکی نے اٹھایا انتہائی اقدام (ویڈیو)

نئی دہلی ۔ 26؍ اکٹوبر ۔ (اردو لائیو): دہلی کے اوکھلا علاقے میں ایک 17 سالہ طالبہ نے 7 منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی دوپہر 1:50 پر پیش آیا۔ لڑکی اوکھلا مین بازار میں رہتی تھی۔

لڑکی 12ویں پاس کرنے کے بعد جی ای ای کی تیاری کر رہی تھی۔ اس نے ایک خودکشی نوٹ چھوڑا جس میں اس نے لکھا کہ وہ پڑھائی کا دباؤ برداشت نہیں کر سکتی۔ گھر والوں کو اس سے بہت امیدیں تھیں لیکن وہ ان پر پورا نہیں اتر سکی۔
لڑکی کی خودکشی کا سی سی ٹی وی فوٹیج بھی کیمرہ میں قید ہوگیا’ جس کا ویڈیو بھی منظر عام پر آگیا ہے۔ یہ ویڈیو عمارت کے گیٹ پر نصب کیمرے میں قید ہوگیا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ گلی سے نکل رہے تھے۔ پھر لڑکی نے سات منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا دی۔ لڑکی نیچے گرتے ہی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔
اس کے بعد وہاں سے گزرنے والے لوگ فوراً لڑکی کے پاس پہنچ گئے۔ اس کے بعد پولیس کو اطلاع دی جاتی ہے۔



