ہندوستان

بھوپال کے جنگل سے 52 کیلو سونا اور 15 کروڑ روپیے نقد برآمد

بھوپال۔ 20؍ ڈسمبر ۔ (اردو لائیو): مدھیہ پردیش کے بھوپال میں دو دن سے چل رہی انکم ٹیکس ریڈ کے بیچ ایک بڑی برآمدگی ہوئی ہے۔ بھوپال کے ایک جنگل میں لاوارث حالت میں کھڑی گاڑی میں 15 کروڑ کیش اور 55 کلو سونا برآمد کیا گیا ہے۔ یہ پتہ لگایا جا رہا ہے کہ کیش اور سونے کی اتنی بڑی کھیپ رکھنے والا ‘‘امیر کبیر’’ کون ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ رات دیر گئے بھوپال سے ملحقہ منڈورا گاؤں کے پاس جنگل میں ایک لاوارث انووا گاڑی کی اطلاع ملی تھی۔ رات تقریباً دو بجے جب پولیس اور آئی ٹی محکمہ کی ٹیم موقع پر پہنچی تو کار میں دو بیگ ملے۔ تلاشی لینے پر دونوں بیگ میں سونا اور کیش بھرا ملا۔ بتایا جا رہا ہے کہ سونے کا وزن تقریباً 55 کلو ہے۔ انکم ٹیکس محکمہ نے سونے کو برآمد کر لیا ہے۔

گاڑی گوالیار کے کسی شخص کے نام رجسٹرڈ بتایا جا رہا ہے۔ پولیس گاڑی مالک کا پتہ لگانے میں مصروف ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ ریڈ سے بچانے کے لیے سونے کو جنگل میں چھوڑ دیا گیا تھا۔ سونا غیر قانونی دولت سے حاصل بتایا جا رہا ہے۔

بھوپال میں یہ برآمدگی ایسے وقت پر ہوئی ہے جب انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی مختلف ٹیموں نے دو دنوں تک بھوپال، اندور اور گوالیار میں چھاپے مارے ہیں۔ مدھیہ پردیش کے ایک سابق سینئر افسر کے قریبی سمجھے جانے والے اہم کاروباری اور اس کے ساتھیوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ اس دوران دو کروڑ روپے نقد، زمینوں کی خریداری میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری، بینک لاکرز اور متعدد دستاویزات برآمد ہوئے تھے۔

وہاں مدھیہ پردیش کی لوک آیوکت پولیس نے جمعرات کو ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک سابق کانسٹیبل کے گھر چھاپہ مار کر 2.85 کروڑ روپے کی نقدی سمیت 3 کروڑ روپے سے زیادہ کی غیر قانونی جائیداد برآمد کی۔ چھاپہ سابق آر ٹی او کانسٹیبل سوربھ شرما کے بھوپال میں واقع مکان پر مارا گیا جو پوش اریرا کالونی میں ہے۔ ایک ہوٹل پر بھی چھاپہ مارا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button