کھیل

ہندوستان کے 18 سالہ گکیش شطرنج کے نئے ورلڈ چیمپئن۔ خطاب جیت کر دنیا کے کم عمر کھلاڑی بن گئے

سنگاپور ۔ 12؍ ڈسمبر ۔ (اردو لائیو ویب نیوز):18 سال کے ہندوستانی گرینڈ ماسٹر ڈی گکیش نے سنگاپور میں جمعرات ( 12؍ ڈسمبر) کو ورلڈ چیس چیمپئن شپ کا خطاب جیت لیا۔ انہوں نے چین کے دفاعی چیمپئن ڈنگ لیرن کو 7.5-6.5 سے فائنل میں شکست دی۔

اتنی کم عمر میں خطاب جیتنے والے گکیش دنیا کے پہلے کھلاڑی بنے ہیں۔ اس سے پہلے 1985 میں روس کے گیری کاسپاروو نے 22 سال کی عمر میں یہ خطاب جیتا تھا۔

گکیش نے چینی کھلاڑی کو 14ویں گیم میں شکست دے کر یہ ٹائٹل جیتا۔ 25 نومبر کو چیمپئن شپ کا فائنل شروع ہوا تھا، 11 دسمبر تک دونوں کے درمیان 13 گیمز کھیلے گئے۔ اسکور یہاں 6.5-6.5 سے برابر تھا۔ گکیش نے آج 14واں گیم جیتا اور ایک پوائنٹ کی برتری لے کر اسکور 7.5-6.5 کر دیا۔

میری زندگی کا بہترین لمحہ: گکیش

میچ کے بعد گکیش نے کہا، ‘‘لیرن کا بلنڈر میری زندگی کا بہترین لمحہ رہا۔ جب انہوں نے بلنڈر کیا، تب مجھے سمجھ نہیں آیا، میں اپنی نارمل چال چلنے والا تھا۔ تبھی میں نے دیکھا کہ ان کا ہاتھی میرے ہاتھی کے نشانے پر ہے۔ میں نے اسے مارا اور اپنے اونٹ سے ان کے اونٹ کو مار دیا۔ میرے پاس ایک پیادہ زیادہ بچنا ہی تھا، آخر میں وہ بچا اور لیرن نے ری سائن کر دیا۔’’

وشوناتھن آنند کے بعد دوسرے ہندوستانی کھلاڑی

گکیش شطرنج کے ورلڈ چیمپئن بننے والے بھارت کے دوسرے ہی کھلاڑی بنے۔ 2012 میں وشوناتھن آنند چیس چیمپئن بنے تھے۔ گکیش نے 17 سال کی عمر میں FIDE کینڈیڈیٹس چیس ٹورنامنٹ بھی جیتا تھا۔ تب وہ اس خطاب کو جیتنے والے بھی سب سے نوجوان کھلاڑی بن گئے تھے۔

11واں گیم گکیش نے جیتا، 12ویں میں لیرن کی واپسی

اتوار تک 11 گیمز کے بعد گکیش 6-5 سے آگے تھے۔ 11 میں سے 8 گیمز ڈرا ہوئے تھے، جبکہ 2 میں گکیش اور 1 میں لیرن کو جیت ملی تھی۔ لیرن نے پھر واپسی کی اور 12واں گیم جیت لیا اور اسکور پھر برابر کر دیا۔

چہارشنبہ کو 13ویں بازی میں 68 چالوں کے بعد گکیش کو گیم ڈرا کھیلنا پڑا تھا۔ تب اسکور 6.5-6.5 سے برابری پر تھا۔ گکیش نے تیسرا، 11واں اور 14واں گیم جیتا۔ وہیں لیرن نے پہلا اور 12واں گیم جیتا۔ باقی گیمز ڈرا رہے۔

گکیش کو ملے 11.45 کروڑ روپے

انٹرنیشنل چیس فیڈریشن (FIDE) کی 138 سال کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا جب ایشیا کے 2 کھلاڑی ورلڈ چیمپئن کے خطاب کے لیے آمنے سامنے تھے۔ کلاسیکل گیم میں ایک جیت پر کھلاڑی کو 1.69 کروڑ روپے ملے۔ یعنی 3 گیمز جیتنے پر گکیش کو 5.07 کروڑ اور 2 گیمز جیتنے پر لیرن کو 3.38 کروڑ روپے سیدھے ہی مل گئے۔ باقی انعامی رقم دونوں کھلاڑیوں میں برابر تقسیم کی گئی، یعنی گکیش کو 11.45 کروڑ اور لیرن کو 9.75 کروڑ روپے کا انعام ملا۔

کون ہیں ڈی گکیش؟

گکیش ڈی کا پورا نام ڈومراجو گکیش ہے۔ وہ چنئی کے رہنے والے ہیں۔ گکیش کی پیدائش چنئی میں 7 مئی 2006 کو ہوئی تھی۔ انہوں نے 7 سال کی عمر میں ہی شطرنج کھیلنا شروع کر دیا تھا۔ انہیں شروع میں بھاسکر ناگیا نے کوچنگ دی تھی۔

ناگیا انٹرنیشنل چیس کھلاڑی رہے ہیں اور چنئی میں چیس کے ہوم ٹیوٹر ہیں۔ اس کے بعد وشوناتھن آنند نے گکیش کو کھیل کی معلومات دینے کے ساتھ کوچنگ دی۔ گکیش کے والد ڈاکٹر ہیں اور والدہ پیشے سے مائیکرو بایولوجسٹ ہیں۔

10 سے 23 ستمبر تک اسی سال بڈاپیسٹ میں چیس اولمپیاڈ کا انعقاد ہوا تھا۔ ہندوستان اوپن اور ویمنز دونوں کیٹیگری میں چیمپئن بنا تھا۔ اوپن کیٹیگری میں گکیش نے ہی فائنل گیم جیت کر ہندوستان کو جیت دلائی تھی۔

گوگل پر تیزی سے ٹرینڈ ہونے لگے گکیش
گکیش 25 نومبر سے ڈنگ لیرن کے خلاف چیس چیمپئن شپ کا فائنل کھیل رہے ہیں۔ چیمپئن بننے کے بعد وہ گوگل پر تیزی سے ٹرینڈ کرنے لگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button