کیا درعا میں بشارالاسد کے کزن کو سرعام پھانسی دی گئی؟
دمشق ۔ 12؍ ڈسمبر ۔ (عرب میڈیا): شام کے سابق صدر بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمہ کے بعد سے گذشتہ دو دنوں کے دوران سوشل میڈیا پر افواہوں اور من گھڑت ویڈیوز کی ایک لہر پھیل گئی ہے۔
جیل کے نیچے ایک سوراخ سے ایک قیدی کے نکلنے کے مناظر سے لے کر عوامی چوکوں میں اسد رجیم کے کچھ سرکردہ عہدیداروں کو پھانسی دینے تک من گھڑت خبروں کا بازار گرم ہے۔
سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر پھیلنے والی ایک چونکا دینے والی ویڈیو میں بشار الاسد کے کزن سلیمان ہلال الاسد کو شام کے ایک عوامی چوک کے بیچوں بیچ پھانسی دینے کا منظر دکھایا گیا ہے۔
تاہم اس کلپ کی تلاش سے معلوم ہوا کہ یہ ملک کے جنوب میں درعا کے دیہی علاقوں میں خیربہ غزالہ کے رہائشی ”عمار الاسد” نامی شخص کو پھانسی دینے کا ہے۔
عرب میڈیا کے ذرائع سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ علاقہ کے لوگوں نے اسے جیلوں میں موجود دیگر تمام قیدیوں کے ساتھ رہا ہونے کے بعد گرفتار کر لیا تھا۔ اسے قتل کے الزامات کا سامنا تھا۔
تقریباً دو ہفتہ قبل مسلح دھڑوں نے شام کے کئی علاقوں پر حملہ کیا۔ اس کے بعد حلب، حمص، حمات اور بعد ازاں دارالحکومت دمشق کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔
8؍ ڈسمبر کو اس نے بشارالاسد کیاقتدار کے خاتمہ کا اعلان سامنے آیا۔ بشار خود روس فرار ہوگئے جہاں انہیں صدر پوتین نے ذاتی طور پر سیاسی پناہ دی ہے۔