حیدرآباد

اداکار اللوارجن بھگدڑ میں ہلاک ہونے والی خاتون کو 25 لاکھ روپے دیں گے

حیدرآباد ۔ 7؍ ڈسمبر ۔ (اردو لائیو): اللو ارجن نے اپنے ایکس ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی اور پشپا-2 کی اسکریننگ کے موقع پر بھگدڑ واقعہ کے بارے میں بات کی۔

اداکار اللو ارجن فلم پشپا 2 کے پریمیئر کے دوران بھگدڑ میں ہلاک ہونے والی خاتون کے خاندان کو 25 لاکھ روپے فراہم کریں گے۔ انہوں نے متوفی ریوتی کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اللو نے کہا کہ وہ اس واقعہ سے دکھی ہیں۔ زخمیوں کا علاج بھی ہم اپنے خرچ پر کرائیں گے۔

اللو ارجن چہارشنبہ (4 ؍ ڈسمبر) کی رات حیدرآباد کے سندھیہ تھیٹر پہنچے تھے’ جہاں ہجوم انہیں دیکھنے کے لیے جمع ہو گیا۔ جس کی وجہہ سے اچانک بھگدڑ مچ گئی، جس میں ریوتی نامی خاتون کی موت ہو گئی اور 3 دیگر لوگ زخمی ہو گئے۔ ریوتی کا 9 سالہ بیٹا شریتیج بھی زخمیوں میں شامل ہے۔

متوفی کے شوہر بھاسکر کا کہنا ہے کہ ان کی بیوی اور بیٹے کی حالت کے لیے صرف اللو ارجن ہی ذمہ دار ہے۔ اگر ان کی ٹیم پولیس کو تھیٹر آنے کی اطلاع دیتی تو اتنا بڑا حادثہ رونما نہ ہوتا۔

اللو نے کہا کہ میں غم کی گھڑی میں متاثرہ کے خاندان کے ساتھ ہوں، اللو نے جمعہ یعنی 6 دسمبر کو ایکس ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کیا۔ اس میں انہوں نے کہا کہ مجھے سندھیا تھیٹر میں پیش آنے والے المناک واقعہ سے بہت تکلیف ہوئی ہے۔ اس مشکل وقت میں متوفی کے خاندان کے ساتھ میں اظہار تعزیت کرتا ہوں ۔ میں انہیں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ وہ اس درد میں اکیلے نہیں ہیں۔ میں متوفی کے خاندان سے ذاتی طور پر ملاقات کروں گا۔ میں اس مشکل وقت میں ان کی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے تیار ہوں۔

بھگدڑ کی رات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اس واقعہ نے ہم سب کے دل توڑ دیے ہیں، اداکار نے کہا کہ جب ہم حیدرآباد کے آر ٹی سی چوراہے پر پشپا کا پریمیئر دیکھنے گئے تو ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اگلے دن ایسی افسوسناک خبریں سنیں گے’ یہ سن کر مایوسی ہوئی کہ ایک خاندان زخمی ہوا اور ریوتی نامی خاتون کی زخموں سے موت ہو گئی۔ سینما گھروں میں فلمیں دیکھنا ایک روایت ہے لیکن اس واقعہ نے ہم سب کے دل توڑ دیے۔

شائقین سے فلم کو محفوظ طریقہ سے دیکھنے کی اپیل کی، ویڈیو کے آخر میں اللو نے مداحوں سے کہا کہ آپ سب سے گزارش ہے کہ ہماری فلموں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے محتاط رہیں۔ خیال رکھیں اور فلم دیکھنے کے بعد بحفاظت گھر پہنچ جائیں۔

‘‘میری بیوی کی موت کیلئے اللو ارجن ہی ذمہ دار ہے’’ متوفی خاتون ریوتی کے شوہر بھاسکر نے جمعہ کو ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے واقعہ کی رات کی دردناک کہانی سنائی تھی۔ بھاسکر نے کہا کہ ان کے بیٹے کی حالت اب بھی نازک ہے۔ اس واقعہ پر کارروائی شروع کی جائے۔ جو میرے ساتھ ہوا ہے وہ دوسروں کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button