ہندوستان

طلبہ کے حملہ میں ٹیچر محمد اعجاز کی موت۔ آندھراپردیش کے اردو میڈیم ہائی اسکول میں پیش آیا افسوسناک واقعہ

رائچوٹی’ اے پی ۔ 5؍ ڈسمبر۔ آندھرا پردیش کے انامیا ضلع میں ایک المناک واقعہ پیش آیا جہاں نویں جماعت کے تین طلبہ نے اردو میڈیم ہائی اسکول کے ایک استاد پر حملہ کر کے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق رائچوٹی ضلع پریشد اردو ہائی اسکول کے 46 سالہ استاد محمد اعجاز چہارشنبہ (4؍ ڈسمبر) کے روز معمول کے مطابق نویں جماعت کی کلاس لے رہے تھے۔ دورانِ تدریس طلبہ کی شرارتوں پر انہوں نے ڈانٹ ڈپٹ کی، جس کے بعد طلبہ غصہ میں آ گئے اور کلاس روم میں ہی ان پر حملہ کر دیا۔

طلبہ نے استاد کے سینہ پر شدید وار کیے جس کی وجہ سے محمد اعجاز بے ہوش ہو کر گر گئے۔ دیگر اساتذہ نے فوری طور پر انہیں قریبی ہاسپٹل منتقل کیا، لیکن دورانِ علاج وہ جانبر نہ ہو سکے۔ بتایا گیا ہے کہ محمد اعجاز فزکس کے استاد تھے اور ایک ہمدرد شخصیت کے مالک تھے۔

پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ متوفی کی اہلیہ، رحیم النساء نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ ان کے شوہر کی موت تین طلبہ کے حملے کا نتیجہ ہے۔

یہ واقعہ تعلیمی اداروں میں بڑھتی ہوئی بے حسی اور تشدد کی ایک افسوسناک مثال ہے، جس پر عوام اور ماہرینِ تعلیم نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button