تلنگانہ
تلنگانہ اور مہاراشٹرا میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 5.3 تھی (ویڈیو)
حیدرآباد ۔ 4؍ ڈسمبر ۔ (اردو لائیو): تلنگانہ کے ملوگو میں چہارشنبہ (4؍ ڈسمبر) کی صبح 7:27 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 تھی۔ مہاراشٹرا کے گڈچرولی، ناگپور اور چندرپور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ فی الحال کسی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔