فلسطینمسلم دنیا

غزہ میں انسانی صورتحال ناقابل برداشت ہے: ریڈ کراس

غزہ ۔ 29؍ نومبر ۔ (پی آئی سی): انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے باوجود غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال کو ابھی بھی افسوسناک قرار دیا ہے۔

ریڈ کراس نے ایک بیان میں کہا کہ معاہدہ خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کا موقع فراہم کر سکتا ہے، لیکن اس سے غزہ کی مشکل انسانی حقیقت کو تبدیل نہیں کیا گیا۔

ریڈ کراس کمیٹی نے بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری اور شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے متاثرہ آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فوری طور پر اور بغیر کسی پابندی کے انسانی امداد پہنچانے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی کے خلاف جاری اسرائیلی فوجی جارحیت سے شہداء کی تعداد بڑھ کر 44,282 ہو گئی ہے جبکہ 104,880 زخمی ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button