فلسطینمسلم دنیا

غزہ میں 15,000 حاملہ خواتین کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہیں:انروا

غزہ ۔ 29؍ نومبر ۔ (پی آئی سی): فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ‘انروا’نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 15,000 حاملہ خواتین شدید اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غذائی قلت کے دہانے پر ہیں۔

‘ایکس’ ‘‘پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں‘انروا’ نے غزہ میں اسرائیل کی طرف سے فاقہ کشی اور پیاس کی پالیسی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی انسانی تباہی کا حوالہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں تقریباً 50,000 حاملہ خواتین ہیں اور اس علاقے میں اگلے ماہ ڈسمبر میں 4000 بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا کہ ان میں سے تقریباً 15,000 حاملہ خواتین فاقہ کشی کے دہانے پر ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شدید بارشوں اور محدود امداد نے غزہ کی پٹی میں بے گھر ہونے والوں کی حالت مزید خراب کر دی ہے۔

غزہ کی پٹی پر ”اسرائیل‘‘کی طرف سے مسلط کی جانے والی نسل کشی کی جنگ مسلسل420 ویں دن بھی جاری ہے۔ اس دوران پٹی کے مختلف حصوں میں عام شہریوں کے خلاف قتل عام اور جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button