دہلی

پارلیمنٹ میں پرینکا کا پہلا دن: ہاتھ میں آئین کی کاپی لے کر حلف لیا

نئی دہلی ۔ 28؍ نومبر ۔ (اردو لائیو): پرینکا گاندھی کیرالہ کے وایناڈ سے الیکشن جیتنے کے بعد جمعرات (28؍ نومبر) کو پہلی بار لوک سبھا پہنچیں۔ انہیں رکن پارلیمنٹ کے عہدے کا حلف دلایا گیا۔ پرینکا نے ہندی میں حلف لیا۔ اس دوران راہل کی طرح انہوں نے ہاتھ میں آئین کی کاپی پکڑی ہوئی تھی۔

جب پرینکا پارلیمنٹ پہنچی تو کانگریس لیڈروں نے باہر ان کا استقبال کیا۔ پارلیمنٹ ہاؤز میں داخل ہونے سے پہلے بھائی راہول نے اسے روکا اور کہا کہ ‘‘رکو، رکو، رکو، مجھے بھی تمہاری تصویر لینے دو…’’

پارلیمنٹ میں پرینکا نے اپنے ہاتھ میں آئین کی کاپی کے ساتھ ہندی میں حلف لیا۔ پرینکا کے ایم پی بننے پر، ماں سونیا گاندھی نے کہاکہ ‘‘ہمیں فخر ہے اور ہم سب بہت خوش ہیں۔’’

پرینکا کیرالہ کی مشہور ‘کاسوو’ ساڑھی پہن کر پارلیمنٹ پہنچی تھیں۔ راہل اور سونیا کے ساتھ پرینکا کے شوہر رابرٹ واڈرا بھی پارلیمنٹ میں موجود تھے۔ حلف کے بعد پرینکا نے کانگریس صدر کھرگے کا آشیرواد لیا۔

پہلی بار گاندھی خاندان کے تین افراد پارلیمنٹ میں موجود ہیں۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول یوپی کے رائے بریلی سے اور پرینکا کیرالہ کے وایناڈ سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ جبکہ سونیا راجستھان سے راجیہ سبھا کی رکن ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button