ہندوستان

‘‘چھوٹے چھوٹے جج دیش میں آگ لگوانا چاہتے ہیں’’۔ اجمیر شریف معاملہ پر سماج وادی ایم پی رام گوپال کا تبصرہ (ویڈیو)

نئی دہلی۔ 28؍ نومبر ۔ (اردو لائیو): اجمیر شریف درگاہ میں شیومندر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے دائر عرضی کورٹ میں منظور ہونے کے بعد بڑا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ اس معاملہ کو لے کر سیاست بھی تیز ہو گئی ہے۔ اجمیر معاملہ کو لیکر سماج وادی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی رام گوپال یادو نے ججوں کو لیکر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ‘‘چھوٹے چھوٹے جج دیش میں آگ لگوانا چاہتے ہیں۔’’

اجمیر شریف مسئلہ پر سماجوادی پارٹی لیڈر رام گوپال یادو نے کہا کہ ایسا ہے، میں نے پہلے بھی کہا تھا، اس طرح کے چھوٹے چھوٹے جج بیٹھے ہیں جو اس ملک میں آگ لگوانا چاہتے ہیں۔ کوئی مطلب نہیں ہے اس کا۔ اجمیر شریف پر ہمارے وزیر اعظم خود چادر بھیجتے ہیں۔ دنیا بھر سے لوگ اجمیر شریف آتے ہیں۔ اس کو تنازعات میں ڈالنا بہت ہی گھناؤنی اور چھوٹی ذہنیت کا ثبوت ہے۔ اقتدار میں بنے رہنے کے لئے بی جے پی حمایت یافتہ لوگ کچھ بھی کر سکتے ہیں، ملک میں آگ لگ جائے اس سے انہیں کوئی مطلب نہیں ہے۔ بس اقتدار میں بنے رہیں۔ ان سے سوال کیا گیا تھا کہ نصیرالدین چشتی نے کہا ہے کہ انہیں اس معاملے میں فریق نہیں بنایا گیا ہے۔

راجستھان کے اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ میں شیومندر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک مقدمہ مقامی عدالت میں دائر کیا گیا ہے۔ عدالت نے چہارشنبہ (27؍ نومبر) کو عرضی کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے تین فریقین کو نوٹس جاری کیا۔ وادی وشنو گپتا کے وکیل یوگیش سروجہ نے اجمیر میں بتایا کہ مقدمہ پر دیوانی معاملات کے جج منموہن چندیل کی عدالت میں سماعت ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button