مقبوضہ بیت المقدس ۔ 17؍ نومبر ۔ (پی آئی سی): قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج اتوار (17؍ نومبر) کو دسیوں یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آبادکاروں اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت بیسیوں یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔
فلسطینی نمازیوں اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہودی آبادکاروں کے ایک گروپ نے صہیونی حکام کی قیادت میں قبلہ اول پر دھاوا بولا۔ اس موقعہ پر یہودی مذہبی پیشواؤں کے ایک گروپ نے بھی دھاوا بولنے والے آبادکاروں کو مزعومہ ہیکل سلیمانی کے بارے میں بریفنگ دی۔
یہ واقعات مسلسل فلسطینی عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کے سنگین اقدام ہیں۔