مسلم دنیا

خانہ کعبہ کی حدود حطیم میں نوافل کی ادائیگی کیلئے مرد و خواتین کیلئے الگ الگ اوقات کا اعلان

جدہ ۔ 12؍ نومبر ۔ (عرب میڈیا): سعودی عرب کی حرمین شریفین انتظامیہ نے خانہ کعبہ کے قریب واقع حجر اسماعیل یا حطیم میں نوافل ادا کرنے کے لیے اوقات مقرر کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ رش کو کنٹرول کرنے اور زائرین کی سہولت کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق مرد و خواتین کے مخصوص اوقات مقرر کئے گئے ہیں:

مرد حضرات: صبح 8 سے 11 بجے تک حطیم میں نوافل ادا کرسکتے ہیں۔
خواتین: کے لیے یہ وقت رات 8 بجے سے صبح 2 بجے تک مختص کیا گیا ہے۔

داخلہ اور دورانیہ
زائرین حطیم میں داخلے کے لیے مغربی دروازے کا استعمال کریں گے، اور حطیم میں قیام کا دورانیہ 10 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔

حطیم کی فضیلت
حجر اسماعیل یا حطیم بیت اللہ کا اہم حصہ ہے اور احادیث کے مطابق یہاں نماز پڑھنا خانہ کعبہ کے اندر نماز پڑھنے جیسا فضیلت رکھتا ہے۔ یہ جگہ زائرین کے لیے خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔

لاکرز پروگرام کا آغاز
حرمین شریفین انتظامیہ نے زائرین کی سہولت اور سامان کی حفاظت کے لیے ‘لاکرز’ پروگرام کا منصوبہ بھی شروع کیا ہے۔ اس کا مقصد سعودی ویژن 2030 کے تحت زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔

حرمین شریفین انتظامیہ کی ان اقدامات کا مقصد زائرین کی سہولت اور حرم میں رش کو منظم طریقہ سے کنٹرول کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button