اتر پردیش

ملعون یتی نرسمہانند گری کو پولیس نے رہا کردیا۔ نظر بندی کے دوران ہوٹل جیسی عمارت میں قیام

غازی آباد۔ 30؍ اکٹوبر ۔ (اردو لائیو): ملعون یتی نرسمہانند گری 26 دن بعد غازی آباد کے ڈاسنا دیوی مندر پہنچ گیا۔ مندر پہنچ کر ملعون یتی نرسمہانند گری نے چہارشنبہ (30؍ اکٹوبر) کو ایک بیان جاری کیا۔ معلون یتی نے کہاکہ غازی آباد پولیس نے مجھے اتراکھنڈ میں ایک کمرے میں بند رکھااور میرا فون چھین لیا۔

میں 26 دن تک جیل جیسی حالت میں رہا۔ 29 اکٹوبر کی رات پولیس نے مجھے اس کمرے سے نکالا جہاں وہ بند رہا اور یوپی – اتراکھنڈ کے بارڈر پر چھوڑ دیا، جس کے بعد رات ڈیڑھ بجے میں مندر پہنچا۔

ملعون یتی نرسمہانند نے 29 ستمبر کو غازی آباد میں پیغمبر اسلام ؐکے متعلق متنازعہ بیان دیا تھا۔ اس کے خلاف مسلم طبقے نے ملک بھر میں احتجاج کیا تھا۔ اس کے بعد ملعون نرسمہانند کو پولیس اپنے ساتھ لے گئی تھی۔

‘‘دو دن غازی آباد میں رکھا، پھر اتراکھنڈ لے گئے’’
ایک روزنامہ کے نمائندہ سے فون پر گفتگو میں ملعون یتی نرسمہانند گری نے کہاکہ 4 اکٹوبر کی رات میں غازی آباد کے گاؤں بمہیٹا میں پارشد پرموش یادو کے گھر گیا تھا۔ وہاں سے پولیس کمشنر کے حکم پر پولیس نے مجھے اٹھا لیا۔

ابتداء کے دو دن تک پولیس نے مجھے نظر بند کرکے غازی آباد پولیس لائن میں رکھا۔ پھر پولیس والے مجھے اتراکھنڈ میں لے گئے۔ وہاں انہوں نے مجھے ایک عمارت کے کمرے میں رکھا۔ وہ عمارت ہوٹل جیسی تھی۔

‘‘کمرے کے باہر دو پولیس والے رہتے تھے’’
ملعون یتی نے کہاکہ میرے دروازے کے باہر ہر وقت یوپی پولیس کے دو جوان تعینات رہتے تھے۔ میرا فون انہی کے قبضے میں تھا۔ کبھی کبھار ذاتی کال کرنے کی بات کہہ کر میں ان سے اپنا موبائل حاصل کر لیتا تھا۔ میں 26 دن تک جیل جیسی حالت میں رہا۔

29 اکٹوبر کی رات پولیس والوں نے مجھے اس کمرے سے پہلی بار باہر نکالا اور یوپی-اتراکھنڈ کے بارڈر (مظفرنگر کے آس پاس) چھوڑ کر چلے گئے۔ اس کے بعد کچھ میرے خدمت گزار وہاں پہنچے اور مجھے ڈاسنا دیوی مندر لے آئے۔ غازی آباد پولیس نے مجھے چھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ میں کچھ دن خاموش رہوں۔

کیا ہے پورا معاملہ
29 ستمبر کو غازی آباد کے لوہیا نگر میں واقع ہندی بھون میں ایک پروگرام ہوا۔ اس میں ڈاسنا دیوی مندر کے ملعون یتی نرسمہانند گری پہنچا۔ اس نے پیغمبر اسلام ؐکے بارے میں متنازعہ بیان دیا۔ سوشل میڈیا پر کچھ دن بعد یہ کلپ وائرل ہوئی تو ملک بھر میں عاشقانِ رسولﷺ نے صدائے احتجاج بلند کردیا۔
اس کے بعد 4 اکٹوبر کی رات ملعون یتی نرسمہانند گری مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا تھا۔ ملعون یتی کے شاگردوں کا کہنا تھا کہ گروجی کو پولیس نے نظر بند کیا ہوا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ ملعون یتی ان کے پاس نہیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button