حیدرآباد: یاقوت پورہ کے مکان میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ میاں’ بیوی ہلاک (ویڈیو)

حیدرآباد ۔ 29؍ اکٹوبر ۔ حیدرآباد کے علاقے یاقوت پورہ میں ایک گھر میں گیس سلنڈر اور پٹاخوں سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس سے 55 سالہ موہن لال اور ان کی 50 سالہ بیوی اوشا بائی جان کی بازی ہار گئے۔ حادثے میں ایک 15 سالہ لڑکی، شروتی، شدید جھلس کر زخمی ہو گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی رکن اسمبلی جعفر حسین معراج فوراً موقع پر پہنچے۔ مقامی افراد کی مدد سے زخمیوں کو فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے موہن لال اور اوشا بائی کو مردہ قرار دے دیا، جبکہ شروتی کو علاج کے لیے یشودھا ہسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں اس کی حالت نازک ہے۔
A husband and wife died in a #FireAccident in #Yakutpura, #Hyderabad
— Surya Reddy (@jsuryareddy) October 29, 2024
Tragic, a man Mohan Lal (55) and his wife Usha (50) died, after a fire accident during cooking in the kitchen of the first floor of a building and #flames spreads to fire #Crackers, which were stored for sale… pic.twitter.com/aSkASno7ha
جعفر حسین معراج نے ہسپتال میں شروتی کی عیادت کی اور اس کے علاج میں مکمل توجہ دینے کی یقین دہانی کروائی۔ اس دلخراش واقعے نے علاقے میں غم و اندوہ کی لہر دوڑا دی ہے۔



