تلنگانہ

تلنگانہ میں مسلم نوجوان پر ہجومی تشدد کا واقعہ (ویڈیو)

منچریال’ تلنگانہ ۔ 27 ؍ اکٹوبر ۔ (اردو لائیو): تلنگانہ کے آصف آباد ضلع کے کاغذ نگر منڈل میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک مسلم نوجوان کو ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ نوجوان کی شناخت عابد حسین کے طور پر ہوئی، جو مرتھنڈی گاوں کا رہائشی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عابد حسین ایسگاوں میں ایک غیر مسلم لڑکی کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

مقامی لوگوں نے اسے پکڑ کر درخت سے باندھ دیا اور پھر سڑک پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، لیکن مشتعل ہجوم نے پولیس پر بھی حملہ کردیا اور ان کی گاڑی کو نقصان پہنچایا۔ پولیس نے کافی جدوجہد کے بعد نوجوان کو بچا کر منچریال کے اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر ویڈیوز کے ذریعہ تیزی سے پھیل گیا، جس کے بعد عوام میں مزید غصے کی لہر دوڑ گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button