تلنگانہ کے810 مسلم طلباء کو ایم بی بی ایس میں داخلے ۔ گرانقدر اضافہ پر مسلم طبقہ میں مسرت کا اظہار

حیدرآباد ۔ 15؍ اکٹوبر ۔ (اردو لائیو): تلنگانہ کے مسلم طلباء نے اس سال ایم بی بی ایس کے اے زمرہ میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، جس سے مسلم طبقہ کو مزید حوصلہ ملا ہے کہ وہ تعلیمی میدان میں اپنی محنت جاری رکھیں اور دیگر شعبوں میں بھی کامیابیاں حاصل کریں۔ اس سال نیٹ کے ذریعہ تلنگانہ کے 810 مسلم طلباء کو مختلف میڈیکل کالجز میں داخلے ملے ہیں، جو کہ ایک قابل ستائش کامیابی ہے۔
34 سرکاری میڈیکل کالجوں میں 348 طلباء کو، خانگی نان میناریٹی کالجوں میں 115 طلباء، اور چار مسلم میناریٹی کالجوں میں 331 طلباء کو داخلے ملے ہیں۔ مزید برآں، آل انڈیا کوٹہ کے تحت 117 طلباء کو بھی داخلہ دیا گیا ہے۔ اس طرح 810 مسلم طلباء نے اے زمرے میں داخلے پائے ہیں۔ اس مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
اس نمایاں کارکردگی سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ تلنگانہ کے مسلم طلباء نے میڈیکل تعلیم میں آگے بڑھنے کے لئے حوصلہ افزاء محنت کی ہے۔
مسلم طبقہ میں طلباء کے میڈیکل فیلڈ میں اس گرانقدر اضافہ پر مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔ میڈیکل شعبے میں نمایاں کامیابی کے بعد دیگر شعبوں میں بھی عزم کے ساتھ آگے بڑھنے اور مختلف میدانوں میں اپنے جوہر دکھانے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ طلباء اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھتے ہوئے مزید کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے’ معاشرے کی ترقی میں اپنا مثبت و نمایاں کردار ادا کریں گے۔



