
حیدرآباد۔ 11؍ اکٹوبر ۔ کرکٹر محمد سراج نے باضابطہ طور پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے جمعہ، 11 اکتوبر کو ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کو رپورٹ کیا اور جوائنگ لیٹر حوالہ کیا۔
یہ عہدہ انہیں وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی کے اس اعلان کے بعد دیا گیا جس میں انہوں نے محمد سراج کو ایک اعلیٰ سرکاری عہدہ دینے کا وعدہ کیا تھا اور اس وعدہ کو پورا کردیا۔ اس سے پہلے، ریونت ریڈی نے کہا تھا کہ ریاستی حکومت کھلاڑیوں کی بھرپور مدد کر رہی ہے اور مستقبل کے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔
آج سے محمد سراج نے اپنی ڈیوٹی شروع کردی۔اس موقع پر کرکٹر سراج نے ریاستی حکومت اور پولیس ڈپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔
اس کے علاوہ تلنگانہ حکومت نے سراج کو انٹرنیشنل کرکٹ خاص طور پر ان کی آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کے اعتراف میں جوبلی ہلز، روڈ نمبر 78 پر 600 گز زمین بھی دی ہے۔