کرناٹک

کرناٹک کے بائیک میکانک الطاف پاشا راتوں رات کروڑپتی بن گئے۔ 25 کروڑ کی لاٹری جیت لی (ویڈیو)

مانڈیا’ کرناٹک ۔ 10؍ اکٹوبر ۔ (اردو لائیو): کرناٹک کے ضلع مانڈیا ( میسور سے 50 کیلو میٹر) میں بائیک میکانک الطاف پاشا 15 سال سے اس بھروسہ میں لاٹری کا ٹکٹ خرید رہے تھے کہ کسی دن ان کی قسمت بدلے گی۔ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی انہوں نے لاٹری کا ٹکٹ خریدا اور وہ راتوں رات کروڑ پتی بن گئے۔ الطاف پاشا نے 25 کروڑ روپیے کی لاٹری جیتی ہے۔ الطاف نے بتایا کہ کیسے انہوں نے اپنے دوست سے دو ٹکٹ خریدنے کو کہا تھا، لیکن دونوں نے اپنے اپنے ٹکٹ کی ادلا بدلی کر دی۔ قسمت سے الطاف کے پاس جو ٹکٹ رہ گیا، اسی میں جیک پاٹ نکلا۔ کروڑ پتی بننے کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ ابھی بھی یقین نہیں کرپا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ان پیسوں سے اپنی بیٹی کو ڈاکٹر بنائیں گے اور اپنے گھر کا خواب پورا کریں گے۔

انڈیا کی بیشتر ریاستوں میں لاٹری غیر قانونی ہے۔ کیرالہ سمیت چند علاقوں میں اس کی اجازت تو ہے لیکن سخت قواعد و ضوابط بھی لاگو ہوتے ہیں۔

25 کروڑ روپیے کی لاٹری جیتنے والے الطاف پاشا کا تعلق کرناٹک کے ضلع مانڈیا سے ہے اور ایک چھوٹے سے علاقے میں بائیک میکانک شاپ چلاتے ہیں۔ لاٹری جیتنے کے بعد انہوں نے بتایا کہ وہ 15 سال سے لاٹری کا ٹکٹ خریدرہے ہیں۔ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی جب کیرالہ کے تھرووانم بمپر لاٹری کا اعلان ہوا تو الطاف کے ہاتھ جیک پاٹ لگ گیا۔

دوست کے ساتھ ٹکٹ کی ادلا بدلی اور جیتا جیک پاٹ
الطاف نے بتایا کہ جب لاٹری کے ٹکٹ کا اعلان ہوا تو انہوں نے اپنے ایک دوست سے 500-500 روپے کی دو ٹکٹیں خریدنے کو کہا۔ الطاف نے ایک ٹکٹ اپنے دوست کو دینے کا ارادہ کیا اور ایک ٹکٹ اپنے لئے رکھ لیا تھا۔ اسی ٹکٹ نے اسے 25 کروڑ روپے کا بمپر انعام دلا دیا۔

بیٹی کو ڈاکٹر بنائیں گے، گھر کا خواب بھی پوراکریں گے
لاٹری جیتنے کے بعد الطاف نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان کی 18 سالہ بیٹی تناز فاطمہ ڈاکٹر بننا چاہتی ہے اور وہ اپنی بیٹی کا خواب پورا کریں گے۔ وہ جیک پاٹ جیتنے کے بعد بے حد پرجوش ہیں۔ الطاف نے مزید کہا کہ وہ ابھی کرائے کے گھر میں رہ رہے ہیں اور اب وہ اپنا خود کا گھر بنانے کا خواب پورا کریں گے۔ گزشتہ بدھ وارکو تھرووانم بمپر لاٹری کا ڈرا نکالا گیا، جس میں الطاف نے 25 کروڑ روپے کا جیک پاٹ جیت ہے۔


لاٹری بزنس حلال ہے یا حرام؟
لاٹری ایک قسم کا جوا اور قمار ہے۔ اور قمار کی حرمت قرآن سے ثابت ہے۔ یہ قطعی حرام و ناجائز ہے۔ جس نے جس قدر پیسہ جمع کیا ہے اس کو پورا پورا پیسہ ملنا چاہئے کم یا زیادہ ملنے پر یہ لاٹری بزنس ناجائز ہو جائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button