تعلیم و تجارتممبئی

ہندوستان کے مشہور بزنس مین رتن ٹاٹا نہیں رہے

ممبئی ۔ 10؍ اکٹوبر ۔ (اردو لائیو): ٹاٹا سنس کے اعزازی چیرمین و سینئر بزنس مین رتن نول ٹاٹا کی 86 سال کی عمر میں موت واقع ہوگئی ہے۔ وہ ممبئی کے بریچ کینڈی ہاسپٹل کے اِنٹینسیو کیئر (آئی سی یو) یونٹ میں شریک تھے۔
اس سے پہلے 7؍ اکتوبر کو کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ رتن ٹاٹا بریچ کینڈی ہاسپٹل کے اِنٹینسیو کیئر یونٹ (آئی سی یو) میں شریک ہیں۔ ان کا بلڈ پریشر کافی کم ہو گیا تھا۔ اس کے بعد رتن ٹاٹا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کر کے اطلاع دی تھی کہ ‘‘میں ٹھیک ہوں اور زیادہ عمر کی وجہ سے روٹین چیک اپ کے لیے اسپتال گیا تھا۔ فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔’’

رتن ٹاٹا 1990 سے 2012 تک گروپ کے چیئرمین رہے
28 دسمبر 1937 کو پیدا ہوئے رتن ٹاٹا’ ٹاٹا گروپ کے بانی جمشید جی ٹاٹا کے پڑپوتے تھے۔ وہ 1990 سے 2012 تک گروپ کے چیئرمین تھے اور اکتوبر 2016 سے فروری 2017 تک عبوری چیئرمین رہے۔ رتن، ٹاٹا گروپ کے چیریٹیبل ٹرسٹس کے سربراہ بھی تھے۔
رتن ٹاٹا نے اپنی وراثت کو ایک نئے مقام تک پہنچایا تھا۔ انہوں نے ایئر انڈیا کو اپنے ایمپائر میں شامل کیا۔ غیر ملکی کمپنی فورڈ کے لگژری کار برانڈ لینڈ روور اور جیگوار کو بھی اپنے پورٹ فولیو میں جوڑا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button