فلسطینمسلم دنیا

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی بچہ نماز کے لیے تڑپتا رہا (وائرل ویڈیو)

غزہ۔ 5؍ اکٹوبر ۔ (ایجنسیز): غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک فلسطینی بچہ اسپتال منتقل کرنے کے دوران نماز کی ادائیگی کے لیے تڑپتا رہا۔ زخمی حالت میں بھی بچہ مسلسل نماز پڑھنے کی درخواست کرتا رہا، کیونکہ اس کا مغرب کا وقت قریب آ رہا تھا۔
یہ واقعہ غزہ کے نصیرات کیمپ کے مغربی علاقے کا ہے جہاں اسرائیلی فوج نے ایک کواڈکاپٹر سے فائرنگ کر کے بچے کو زخمی کر دیا تھا۔ بعد ازاں، بچے کو فوری علاج کے لیے العودہ اسپتال منتقل کیا گیا۔
ویڈیو میں زخمی بچہ درد کی حالت میں بھی نماز پڑھنے کی کوشش کرتا نظر آ رہا ہے، جس میں وہ وہاں موجود افراد سے درخواست کر رہا ہے کہ اسے نماز پڑھنے کی اجازت دی جائے۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، خاص طور پر انسٹاگرام پر اس نے خوب توجہ حاصل کی ہے۔
اس ویڈیو سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ نماز مسلمان کے لیے کتنی اہمیت کی حامل ہے، یہاں تک کہ ایک زخمی بچہ بھی درد کے باوجود اپنے رب سے قربت کے لیے نماز کو سکون کا ذریعہ سمجھتا ہے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد سے غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری ہے جس میں اب تک کم از کم 41,825 افراد شہید اور 96,910 زخمی ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب، 7 اکتوبر کو ہونے والے حملوں میں اسرائیل میں کم از کم 1,139 افراد ہلاک ہوئے اور 200 سے زیادہ افراد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button